پریس کلب وزیرآباد کی نومنتخب کابینہ نے حلف اٹھا لیا۔۔ تقریب مقامی ہال میں ہو ئی ، ترجمان پنجاب حکومت محمد احمد چٹھہ، اسسٹنٹ کمشنر عامر محمود مہمان خصوصی تھے ۔ چیئرمین آل پاکستان کٹلری ایسوسی ایشن حاجی نصیر احمد آرائیں، پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر چودھری محمد یوسف،شبیر اکرم چیمہ، مستنصر محمود ساہی، امتیاز اظہر باگڑی، ناصر محمود کلیر، بابو سرمد ظہیر، ناصر محمود اللہ والے و دیگر بھی موجود تھے ۔ محمد احمد چٹھہ نے خطاب میں کہا کہ صحافت ریاست کا بنیادی ستون ہے اللہ تعالیٰ نے آپ کو لکھنے کی صلاحیتوں سے نوازاہے ،تمام صحافیوں کا فرض ہے کہ وہ قلم کی حرمت کا پاس رکھیں اور مظلوم طبقے کی آواز بنیں ۔ اسسٹنٹ کمشنر عامر محمود نے معاشرتی مسائل اجاگر کرنے پر صحافیوں کی خدمات کو سراہا ۔ محمد احمد چٹھہ نے نومنتخب عہدیداروں سے حلف لیا۔
Facebook Comments