Press club shutdown for unspecified duration

پریس کلب غیرمعینہ مدت کیلئے بند۔۔۔

قبائلی علاقے باجوڑ کے پریس کلب کو دہشت گردی کےحملوں کی دھمکیوں کے باعث غیر معینہ مدت کے لیے بند کردیا گیا۔پریس کلب کے صدر حسبنااللہ خان نے ڈان سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں دھمکیوں کے بارے میں علم نہیں البتہ مقامی انتظامیہ اور سینئر حکام کی ہدایت پر پریس کلب کو بند کردیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ حکام کے مطابق انہیں معلومات ملی ہیں کہ کچھ نامعلوم شرپسندوں کا پریس کلب پر دہشت گردی کے حملے کا منصوبہ ہے جس پر کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے کلب کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کرنے کی تجویز دی گئی۔بعدازاں صورتحال پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے صدر پریس کلب نے ہنگامی طور پر سینئر صحافیوں کا اجلاس طلب کیا جس میں متفقہ طور پر کلب کو بند کرنے پر رضامندی کا اظہار کیا گیا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں