پریس کلب شرجیل میمن کے خلاف احتجاجی تحریک چلائے، دستورگروپ۔۔۔

دی جرنلسٹس کراچی پریس کلب کے کنوینرز نے کراچی پریس کلب کو کہیں اور منتقل کرنے کے حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کے بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کے پی سی کے منتخب باڈی سے اس بیان کے خلاف بھر پور احتجاجی تحریک چلانے کا مطالبہ کیا ہے۔۔دی جرنلسٹس کے کنوینرز نے اپنے مذمتی بیان میں کہا ہے کہ شرجیل انعام میمن کے بیان کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت کراچی پریس کلب کے ریڈ زون میں ہونے اور یہاں آئے روز احتجاج ہونے کا بہانہ بنا کر کراچی پریس کلب کو کہیں اور منتقل کرنے کے بارے میں سوچ رہی ہے پاکستان پیپلز پارٹی اس سے قبل بھی کراچی پریس کلب کو مختلف بہانے بنا کر کہیں اور منتقل کرنے کے منصوبے بنا چکی ہے جسے صحافیوں کے بھر پور احتجاج نے نا کام بنایا ہے پاکستان پیپلز پارٹی کو یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو نے اپنے جمہوری سیاست کا آغاز اسی کراچی پریس کلب سے کیا تھا۔۔کراچی پریس کلب کے ممبرز اور صحافی کراچی پریس کلب کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں اور اپنے گھر کو بچانے کے لیے کسی قسم کے بھی انتہائی اقدام سے ہر گز گریز نہیں کریں گے لہذا پیپلز پارٹی کی حکومت اور وزراء کراچی پریس کلب کو کہیں اور منتقل کرنے کے بارے میں سوچنا ہمیشہ کے لیے چھوڑ دیں کیونکہ کراچی پریس کلب کو صرف کراچی اور سندھ ہی میں نہیں بلکہ پورے پاکستان اور دنیا بھر میں  میں جمہوریت کی علامت کے طور پر جانا اور پہچانا جاتا ہے لہذا کراچی پریس کلب کو اندرونی اور بیرونی سازشی عناصر نقصان پہچانے یا اسے کہیں اور منتقل کرنے کے خواب دیکھنا چھوڑ دیں۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں