sahafio ki hifazat ke hawale se tarbeyati workshop ka ineqad

پریس کلب رمضان فیملی فیسٹیول بچوں میں انعامات اور سرٹیفکیٹ تقسیم۔۔۔

 وزیر مملکت برائے بین المذاہب ہم آہنگی اور مذہبی امور کھیل داس کوہستانی، سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر عبدالقیوم نیازی، صدر پی پی پی آزاد کشمیر چوہدری یٰسین،سابق صدر اسلام آباد چیمبرظفر بختاوری، سیف الرحمان اورپیر عاصم گیلانی نیشنل پریس کلب رمضان فیملی فیسٹیول میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک ہوئے۔ اس موقع پر بچوں کے درمیان قرآت اور نعت کے مقابلے ہوئے۔ مقابلوں میں شرکت کرنے والے تمام بچوں میں نقد انعامات تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر سیکرٹری این پی سی نیئر علی ، صدر اظہر جتوئی ،فنانس سیکرٹری وقار عباسی نے خطاب کیا۔ تقریب میں پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ، سابق صدور طارق چوہدری، انور رضا، شہریار خان سمیت ایگزیکٹو اور گورننگ باڈی کے اراکین اور دیگر سیاسی ، سماجی، مذہبی اور کاروباری شخصیات نے بھی شر کت کی ۔ پروگرام میں شرکت کرنے والے تمام بچوں کو نقد انعامات اور سرٹیفکیٹ دیئے گئے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں