press club para hamla naqabil qabool hai

پریس کلب پر حملہ ناقابل قبول ہے، نیشنل پارٹی۔۔

نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر میر شاوس خان بزنجونے کہا ہے کہ پریس کلب، جو آزادی اظہار اور جمہوری حقوق کا مرکز ہے، پر اس طرح کا حملہ ناقابلِ قبول ہے۔ امیدواران جو دو سال سے اپنے آرڈرز کے منتظر ہیں، اپنے جائز حقوق کے لیے پریس کانفرنس کرنے آئے تھے۔ ان کی گرفتاری اور ان کے ساتھ ناروا سلوک آئین کے آرٹیکل 19 کی صریح خلاف ورزی ہے، جو ہر شہری کو اظہارِ رائے کی آزادی دیتا ہے۔ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ گرفتار امیدواروں کو فوری رہا کیا جائے،ان کے آرڈرز جاری کیے جائیں اور اس واقعہ کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کر کے ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ہم اس بات پر زور دیتے ہیں کہ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ شہری اپنے حقوق کے لیے آزادانہ آواز اٹھا سکیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں