F block mein bijlee farahmi ke mansoobay par koi pesh raft na ho saki

پریس کلب پر سولرسسٹم لگانے کافیصلہ۔۔

لاہور پریس کلب کی گورننگ باڈی کا اجلاس صدر ارشد انصاری کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں نائب صدر امجد عثمانی ، سیکرٹری زاہد عابد، جوائنٹ سیکرٹری جعفربن یار ، فنانس سیکرٹری سالک نواز ،ممبر گورننگ باڈی عمران شیخ ، رانا شہزاد ، اعجاز مرزا ، فاطمہ مختار، عابد حسین اور سید بدر سعید نے شرکت کی۔ اجلاس میں سیکرٹری زاہدعابد نے بتایا کہ سولرسسٹم کی تنصیب کے لئے تین مختلف کمپنیوں کی جانب سے سولر سسٹم کے لئے پیشکشیں دی گئیں جس میں تمام نکات کا جائزہ لیا گیا اور کمیٹی کے ممبران ذوالفقار علی مہتواور عبدالقادرمدنی نے خصوصی شرکت کرکے مختلف نکات بارے آگاہی دی۔ گورننگ باڈی کے ممبران کے بعض سوالات پر سولرکمیٹی کے نمائندے سے آن لائن مشاورت بھی کی گئی جس کے بعد ممبران گورننگ باڈی نے متفقہ طور پر سولرسسٹم کی تنصیب کی منظوری دیدی۔ جبکہ کنسلٹنٹ بھی اس منصوبے کی نگرانی کریں گے۔ گورننگ باڈی نے سولرائزیشن کمیٹی کے ممبران زاہدعابد، سالک نواز، ذوالفقارعلی مہتو ، عبدالقادر مدنی ، جواد رضوی کی کاوش کوسراہا۔ سولر سسٹم کی تنصیب کی منظوری دینے کے بعد صدر ارشد انصاری نے گورننگ باڈی ممبران اور معزز ممبران کو مبارکباد دی کہ ایک دیرپا منصوبہ لارہے ہیں جس سے نہ صرف مالی ریلیف ملے گا جبکہ کلب ماحول بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ انھوں نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز کابھی شکریہ اداکیاکہ ان کی خصوصی گرانٹ کی وجہ سے اتنا بڑا منصوبہ شروع کرنے جارہے ہیں کیونکہ ہماری کوشش ہے کہ گرانٹ کی ایک ایک پائی ممبران کی فلاح و سہولت کے لئے استعمال کریں اور ہماری کوشش ہے کہ تقریبا ایک ماہ میں یہ تاریخی پراجیکٹ مکمل کریں۔اجلاس میں ممبران گورننگ باڈی نے اس حوالے سے صدر ارشد انصاری کی کاوش کوبھی سراہا۔ اجلاس میں صدر ارشد انصاری نے بتایا کہ کالونی معاملات کے لئے پنجاب جرنلسٹس ہاﺅسنگ فاﺅنڈیشن کا خصوی اجلاس ہونے جارہاہے جس کے ایجنڈے کے لئے آج سیکرٹری اطلاعات کی سربراہی میں طویل ترین میٹنگ ہوئی جس میں طے پانے والی سفارشات کی منظوری آئندہ بورڈ اجلاس میں دی جائے گی۔ جبکہ کالونی کے انتقال اور فیز ٹو کے معاملات آخری مراحل میں ہیں جس میں کلب ممبرا ن کو پلاٹوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں