ڈائریکٹر جنرل محکمہ تعلقات عامہ بلوچستان کامران اسد اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ نے کوئٹہ پریس کلب اور میڈیا اکیڈمی کا دورہ کیا ، اس موقع پر کوئٹہ پریس کلب کے صدر عبدالخالق رند نے انہیں کوئٹہ پریس کلب اور میڈیا اکیڈمی کے حوالے سے بریفنگ دی جبکہ اس موقع پر سابق صدر کوئٹہ پریس کلب رضا الرحمٰن ، کوئٹہ پریس کلب کے جنرل سیکرٹری بنارس خان ، سینئر نائب صدر افضل مغل ، ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ تعلقات عامہ اسلم ناصر بھی موجود تھے ، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ نے میڈیا اکیڈمی کی تعمیر کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی واحد میڈیا اکیڈمی کے قیام کا اعزاز بلوچستان کو حاصل ہوا ہے اس اکیڈمی کے قیام سے نوجوان صحافیوں کی پیشہ ورانہ تربیت میں معاونت ہوگی ، ڈائریکٹر جنرل محکمہ تعلقات عامہ بلوچستان کامران اسد نے میڈیا اکیڈمی کی فعالیت اور امور کو چلانے کے لئے اسٹاف سمیت دیگر ضروری معاونت کی فراہمی کے لئے جلداجلاس بلانے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ جلد ہی اس سلسلے میں سفارشات مرتب کرکے وزیراعلیٰ کو پیش کردی جائیں گی ۔