lahore press club mein khanay chae ke narkho par nazarsani ka faisla

پریس کلب اور لاہورلیڈز یونیورسٹی میں معاہدہ۔۔

لاہورپریس کلب اور لاہور لیڈز یونیورسٹی کے مابین معاہدہ طے پاگیاہے جس کے تحت لاہورپریس کلب کے معزز ممبران اور ان کے بچے جدیداعلیٰ تعلیم رعایتی بنیادوں پر حاصل کرسکیں گے۔ لاہوپریس کلب کے صدر اعظم چوہدری اور لاہور لیڈز یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ندیم بھٹی نے معاہدے کی دستاویزات پر دستخط کئے۔چیئرمین لاہور لیڈز یونیورسٹی ظہور احمد وٹو،میڈیا سٹیڈیز کی ڈیپارٹمنٹ ہیڈ ڈاکٹر ہلال فاطمہ، لاہورپریس کلب کے سیکرٹری عبدالمجید ساجد، جوائنٹ سیکرٹری حسن تیمور جکھڑ ، فنانس سیکرٹری حافظ فیض احمد ، ممبر گورننگ باڈی حافظ عدنان طارق لودھی، رضا محمد سمیت دیگر معاہدے کی تقریب میں موجود تھے۔ معاہدے کے مطابق لاہور لیڈز یونیورسٹی ممبران اور ان کے بچوں کو یونیورسٹی کے مختلف پروگرامز میں سکالرشپس مہیا کرے گی جس کے تحت فیسوں میں ماس کمیونیکیشن کے شعبہ میں 50 فیصد جبکہ باقی تمام شعبوں میں 25 فیصد رعائت دی جائے گی جبکہ سپیشل کیسز میں گورننگ باڈی کی درخواست پر فیس معاف کردی جائے گی۔ اس موقع پرلاہور لیڈز یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ندیم بھٹی نے کہا کہ بلاشبہ شعبہ صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہے اور صحافیوں اور انکے بچوں کو سکالر شپ فراہم کرنا ہمارے لئے اعزاز ہے۔ لیڈزیونیورسٹی کے چیئرمین ظہوراحمد وٹو نے اس موقع پر کہا کہ انھیں پریس کلب آکر بہت اچھامحسوس ہورہاہے اورلاہورپریس کلب میں صحافیوں کو مہیا کی گئی سہولیات قابل ستائش ہیں۔لاہورپریس کلب کے صدر اعظم چوہدری اور سیکرٹری عبدالمجید ساجد نے کہا کہ لاہورپریس کلب کے عہدیداران ممبران اور ان کے اہلخانہ کے لئے ایسے پروگرامز ترتیب دیتے رہتے ہیں جس سے انھیں زیادہ سے زیادہ استفادہ حاصل ہو اور لیڈز یونیورسٹی کے ساتھ معاہدہ بھی اس سلسلے کی کڑی ہے جس سے ممبران اور ان کے اہلخانہ جدید اعلیٰ تعلیم رعایتی بنیادوں پر حاصل کرسکیں گے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں