عدالت عظمیٰ نے ٹنڈو الہیار پریس کلب کی عمارت کو منہدم کرنے سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران حکومت سندھ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں قائم تین رکنی بنچ نے منگل کے روز کیس کی سماعت کی تو پریس کلب کے صدر محمد ساجد خان کے وکیل محمد قاسم میرجت نے موقف اختیار کیا کہ مقامی انتظامیہ نے ہائیکورٹ کے حکم کا سہارا لے کر پریس کلب کی عمارت کو منہدم کر دیا ہے۔

Facebook Comments