لاہورپریس کلب کی کمیٹی برائے خارجہ امور کا اجلاس سینئر نائب صدروکمیٹی چیئرمین افضال طالب کی زیرصدارت منعقد ہو۔ اجلاس میں جوائنٹ سیکرٹری عمران شیخ ،سینئر صحافی ضمیر آفاقی ،منیب الحق ، محسن علی ، فاروق شہزاداور سجاد اظہر پیرزادہ شریک ہوئے۔اجلاس میں طے پایا کہ مختلف ممالک کے سفارتخانوں/ قونصل خانوں سے رابطے کئے جائیں گے تاکہ موجودہ ملکی صورتحال میں ملک کا مثبت چہر ہ اجاگر کیاجائے اور ملک کے لئے بہترین صحافتی کردارادا کیاجاسکے۔ اجلاس میں طے پایا کہ ممبرا ن کو اندرون اور بیرون ممالک کے دورے کرانے کابھی اہتمام کیا جائے گا اور خصوصا ملک کے تاریخی مقامات کے مطالعاتی دورے بھی کرائیں جائیں گے تاکہ ان کی صحافتی کیپسٹی میں اضافہ ہو۔ اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ مختلف ملکی و بین الاقوامی اداروں کے ساتھ ملکر تربیتی سیمینار ، کلچرل پروگرامز ، صوفی فیسٹیول اور دیگرایسی تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس سے پریس کلب کے ممبران اور ان کے بچوں کو بھی تعلیمی و دیگر میدان میں فائدہ ہو۔
پریس کلب کے اراکین کے بیرون ملک دوروں کی تیاریاں۔۔
Facebook Comments
