سندھ کے سیکرٹر ی صحت زاہد علی عباسی نے کہا ہے کہ گھروں میں رہنے والے بچوں کی ویکسی نیشن تھوڑا مشکل ہے، گھروں میں رہنے والے اکثر بچے ڈر جاتے ہیں لیکن اس میں گھبرانے کی بات نہیں ہے،ہماراہدف ایک کروڑبچے ہیں اوراس مہم کوکامیاب بناکر ایکس ڈی آر ٹائیفائیڈ جیسی مہلک بیماری سے بچانا ہے،اب تک سندھ میں 40 لاکھ بچوں کو ٹائیفائیڈ کی ویکسی نیشن کروائی جاچکی ہے لیکن اب تک کوئی ایک بچہ بھی اس مہم کے دوران سیریس طور پر متاثر نہیں ہوا،ایکس ڈی آر ٹائیفائیڈ کے خلاف سندھ بھر میں جاری ویکسی نیشن مہم کے دوران آٹو لاک یا دوبارہ استعمال نہ ہونے والی سرنجز کے ذریعے بچوں کو ٹیکے لگائے جارہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی پریس کلب میں منعقدہ ٹائیفائیڈ ویکسی نیشن کیمپ کے افتتاح کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔۔۔اس موقع پر سیکرٹری صحت سندھ زاہدعلی عباسی کے علاوہ سربراہ این آئی سی ایچ ڈاکٹرجمال رضا، صدر کراچی پریس کلب امتیاز خان فاران، ای پی آئی سندھ کے سربراہ ڈاکٹر اکرم سلطان، ڈاکٹر سہیل بن سعید، ڈاکٹر ایاز سومرو، سنیل راجہ سمیت دیگرافسران نے شرکت کی۔۔زاہد علی عباسی نے مزید کہا کہ سرنجز کے استعمال سے بچے ایک دوسرے سے لگنے والی بیماریوں سے محفوظ رہیں گے،ٹائیفائڈسے بچاؤکے ویکسی نیشن کیمپ میں بڑی تعدادمیں بچوں کو ٹائیفائیڈ کے خلاف حفاظتی ٹیکے لگائے گئے۔انہوں نے کہا کہ اینٹی ریبیز ویکسین کے تیرہ ہزار سے زائد وائلز پورے سندھ کے اسپتالوں میں موجود ہیں،صوبائی سیکرٹری صحت نے کہا کہ یہ مہم 18 نومبرسے شروع ہوئی جوکہ 30نومبرتک جاری رہے گی، ڈینگی کی وبا پر قابو پانے کے لئے بھی اقدامات کر رہے ہیں،سربراہ این آئی سی ایچ ڈاکٹرجمال رضا نے کہا کہ تقریباًچالیس سے پچاس ہزاربچے ایکس ڈی آرٹائیفائیڈسے متاثرہوچکے ہیں،ای پی آئی سندھ کے پروجیکٹ ڈائیریکٹرڈاکٹراکرم سلطان کاکہناتھاکہ اس ویکسین کولگانے کا مقصدٹائیفائڈسے بچاؤہے اورجوبچہ اینٹی بائیوٹک لے رہاہے کورس مکمل ہونے کے بعدبھی یہ ویکسین لگوا سکتا ہے،ویکسی نیشن کیمپ کے موقع پرصدرکراچی پریس کلب امتیازخان فاران،ہیلتھ کمیٹی کے وقار بھٹی،حامد الرحمن اعوان سمیت دیگر اراکین پریس کلب کی جانب سے صوبائی سیکرٹر ی اور دیگر مہمانوں کو اجرک کاتحفہ بھی پیش کیاگیا۔
پریس کلب میں ٹائیفائیڈ ویکسی نیشن کیمپ کا انعقاد۔۔
Facebook Comments