lahore press club election

پریس کلب میں تین روزہ کتب میلہ آج سے شروع۔۔

لاہور پریس کلب کے زیر اہتمام تین روزہ کتاب میلہ (25 تا27 اکتوبر) تک منعقد کیاجارہاہے ۔ کتاب میلہ کا افتتاح 25 اکتوبر بروز جمعہ بوقت دن 12.00 بجے لاہورپریس کلب کے صدر ارشد انصاری اور گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہورکے فزیکل اینڈ میتھمیٹکل سائنسز کی ڈین، انسٹی ٹیوٹ آف فزکس کی ڈائریکٹر اور شعبہ فزکس کی چیئرپرسن ڈاکٹر شازیہ بشیر کریں گے ۔ڈاکٹرشازیہ بشرکو گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کی پہلی خاتون وائس چانسلرہونے کااعزازبھی حاصل ہے۔ کتاب میلہ میں بک ہوم، علم وعرفان ، مجلس ترقی ادب، جمہوری پبلی کیشنز، کتاب ترنجن ، نیشنل بک فاﺅنڈیشن، نگارشات پبلشرز ، جنگ پبلشرز ، اردو سائنس بورڈ ،سانجھ پبلی کیشنز،ماہنامہ پھول ،اکادمی ادبیات اطفال اور تعمیرپاکستان پبلکیشنز کے کتابوں کے اسٹال لگائےں گے۔ تمام کتب پر پچاس فیصد تک رعایت دی جائے گی۔ کتاب میلہ میں شرکت کرنے والے بچوں کے درمیان مختلف مقابلے منعقد کئے جائیں گے اور انعامات بھی دیئے جائیں گے جبکہ شرکاءمیلہ کو سرپرائزانعامات دیئے جائیں گے۔ متعلقہ سٹاف کوریج کیلئے بھیج کر ممنون فرمائیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں