کراچی پریس کلب کے نئے ڈائنگ ہال اور واش رومز کی تعمیر کا کام تاجر دوستوں اور مختلف اداروں کے تعاون شروع ہو گیا ہے۔بیشتر کام اسپانسر ہیں یا بلکل کم لاگت پر کروائے جا رہے ہیں اور کوشش ہے کہ کلب کا فنڈ کم سے کم خرچ ہو۔ تعمیراتی کاموں کے لئے مجموعی طور پر پچاس لاکھ روپے کے فنڈز جمع کئے گئے ہیں۔نئے ڈائنگ ہال کی تعمیر کے لیے معروف صنعتکار عقیل کریم ڈھیڈی نے بیس لاکھ روپے کا فنڈ دیا ہے۔کراچی پریس کلب کے واش روم اور نئے ڈائنگ ہال کی تعمیر کے لیے لیبر کا خرچہ بہت زیادہ تھا۔مختلف لوگوں سے تخمینہ لیا گیا تو دو ملین تک کا تخمینہ دیا گیا ۔ جس کے بعد آباد کے چیئرمین اور معروف صنعتکار شیخانی نے ٹھیکیدار نے 20 لاکھ روپے کی لیبر کا خرچہ برداشت کرنے کا اعلان کر کے کام شروع کروا دیا ہے۔واش رومز کی تعمیر کے لیے ٹائلز کا ایک بڑا خرچہ تھا اور کلب کی درخواست ہے شبیر ٹائلز تقریبا تین لاکھ کی ٹائلز مفت میں فراہم کیں ہیں جبکہ لکی سیمنٹ نے 100 بوری ڈونیشن میں دی ہیں۔سریا کی فراہمی کے لئے آغا اسٹیل نے تعاون کیا ہے اور سریا بھی کراچی پریس کلب کو تقریباً آدھی قیمت پر دیا گیا ہے۔ جس سے تین لاکھ روپے کی بچت ہوئی ہے۔گورننگ باڈی کی کوشش ہے کہ یہ سارے کا رواں ماہ ہی مکمل ہو جائیں۔ اور دسمبر میں ممبران نئے ڈائنگ ہال میں کھانا کھائیں۔۔
