press club mein special lahori naashtay ka ahtemaam

پریس کلب میں اسپیشل لاہوری  ناشتے کا اہتمام۔۔

لاہور پریس کلب نے معزز ممبران اور ان کے اہلخانہ کے لئے سپیشل لاہوری ناشتہ کا اہتمام کیا۔ لاہوری ناشتہ مینو میں ہردلعزیز مشہورپکوان بونگ،چکن نہاری، مرغ وانڈہ چنے، حلوہ ، لسی ، تل والے کلچے، چائے اور دیگر کھانے مہیا کئے گئے۔ پروگرام میں ممبران کی فیملیز خصوصا بچوںاورخواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ممبران اور ان کے اہل خانہ نے سنڈے برنچ کے لئے اعلی پکوان اور شاندار انتظامات پرپریس کلب کی انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا اورلاہورشہرکے ناشتہ کے روائتی کھانوں سے خوب لطف اندوزہوئے۔ اس موقع پر لاہور پریس کلب کے صدراعظم چوہدری اور سیکرٹری عبدالمجید ساجد نے کہا کہ لاہور پریس کلب ایک فیملی کلب ہے جہاں ممبران کی فیملیز کو تفریح کے مواقع اس انداز میں مہیا کرنا ہے جس سے وہ بہترین ماحول میں اعلی سہولیات سے فائدہ اٹھا سکیں، آج کا فیملی سنڈے برنچ کا اہتمام بھی اسی مقصد کی ایک کڑی ہے کہ ممبران اپنی فیملیز کے ساتھ کلب آکر کچھ تفریح حاصل کریں۔ انھوں نے مزید کہاکہ منتخب گورننگ باڈی ممبران اور ان کے اہلخانہ کی فلاح و بہبود اور تفریح کے لئے مزید پروگرامز ترتیب دے رہی ہے۔انھوں نے کلب کیفے ٹیریاکمیٹی اورکلب سٹاف کو لاہوری ناشتہ پروگرام کے بہترین انتظامات کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں