لاہور پریس کلب کے زیراہتمام سیرت النبیﷺ کانفرنس صدر ارشد انصاری کی زیرصدارت نثارعثمانی آڈیٹوریم میں منعقد ہوئی جس میں مدینہ منورہ سے آئے اسلامی سکالر ڈاکٹر احمد علی سراج، سید سلمان گیلانی اورقاری صالح احمد سراج نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔سیرت کانفرنس میں ممبران کی بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ سینئر کونسل ممبر محمد عبداللہ نے نظامت کے فرائض سرانجام دیئے۔سیرت النبی ﷺکانفرنس کا آغاز قاری صالح احمد سراج کی تلاوت قران مجید سے ہوا بعدازاں سید سلمان گیلانی نے بارگاہ رسالت ﷺ گلہائے عقیدت کے پھول پیش کئے۔ ڈاکٹر احمد علی سراج نے اپنے خصوصی خطاب میں نبی آخرالزماںﷺ کی حیات طیبہ کامخصوص اندازمیں احاطہ کیااور حاضرین محفل کے دل موہ لئے۔سیرت کانفرنس کے آخر میں پریس کلب کے صدر ارشد انصاری نے مہمانوں اور شرکاءکا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ربیع الاول کے بابرکت مہینے میں نبی آخرالزمان حضرت محمد مصطفی ﷺ کی ولادت باسعادت کی محفلیں سجانی چاہیے اور اپنی آخرت کو سنوارنا چاہیے ۔ انھوں نے ڈاکٹر احمد علی سراج کا کلب آمد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے سیرت نبوی ﷺ پر بیان کو خوب سراہا اور بابرکت محفل سجانے پر نائب صدر پریس کلب امجد عثمانی ، عمران شیخ اورمحمد عبداللہ کا شکریہ اداکیا۔لاہور پریس کلب کی جانب سے ڈاکٹر احمد علی سراج،سید سلمان گیلانی اور قاری صالح سراج کو یادگاری شیلڈز پیش کی گئیں۔
پریس کلب میں سیرت النبی ؐ کانفرنس کا انعقاد۔۔
Facebook Comments