پاکستان مسلم لیگ (ق) سندھ کے صدر محمد طارق حسن نے کہا ہے کہ ہمارے ملک پاکستان کو موجودہ صورتحال میں تمام جماعتوں کو سیاست سے بالاتر ہوکر سیلاب متاثرین کی دادرسی کرنا ہی اولین ترجیح و وقت کی اہم ترین ضرورت ہے کیونکہ انتخابات و سیاسی اتار چڑھاو ہمیشہ ہوتا رہے گا اسوقت ملک آدھے سے زیادہ بارشوں اور سیلاب سے متاثر ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی پریسں کلب کے ممبر گورننگ باڈی سید اطہر حسین کی جانب سے انکے اعزاز میں دیئے گئے پروقار عشائیہ میں کیا اس موقع پر انکے ہمراہ کراچی کے صدر محمد جمیل احمد خان, مسلم لیگ کے صوبائی سیکرٹیری اطلاعات محمد صادق شیخ علی عظمت. حماد حسن بھی ہمراہ تھے عشائیہ میں کراچی پریسں کلب کے صدر فاضل جمیلی. سیکرٹیری محمد رضوان بھٹی. سابق صدور پریسں کلب محمد امتیاز خان فاران. سراج احمد. معروف تجزیہ نگار مظہر عباس, کرائم رپورٹر ایسوسی ایشن کے صدر راؤ عمران اشفاق, سینئر صحافی خالد فرشوری, ڈیموکریٹس فوٹو جرنلسٹ کے رہنما شعیب احمد., جاوید جئے جا, آصف راٹھور, . محمد, لیاقت اللہ, طلحہ آرائیں و دیگر صحافیوں اور کراچی کے ممتاز تاجر عرفان امی والا, فیروز علی کامدی اور دیگر نے شرکت کی اس موقع پر مہمانوں کو کراچی پریسں کلب کے صدر اور سیکرٹری کی جانب سے روایتی تحائف اجرک و سندھی ٹوپی پیشں کی گئی اس موقع پر مسلم لیگی رہنماؤں کو کراچی پریسں کلب کے مختلف شعبہ جات کا دورہ بھی کرایا گیا اس موقع پر مسلم لیگ سندھ کے صدر طارق حسن. جمیل احمد خان. محمد صادق شیخ نے کراچی پریسں کلب کے عہدیداروں بلخصوص سید اطہر حسین کا منعقدہ تقریب کے انعقاد و مدعو کرنے پر شکریہ ادا کیا
پریس کلب میں ق لیگ کے صدر کوپروقار عشائیہ
Facebook Comments