میٹرک کے سالانہ امتحانات میں اعلی پوزیشنز حاصل کرنے والے لاہور پریس کلب کے معزز ممبران کے بچوں کے اعزازمیں خصوصی تقریب منعقد کی گئی۔خصوصی تقریب پزیرائی میں پوزیشن ہولڈرزبچوں کو کلب کی جانب سے یادگاری شیلڈز،سرٹیفکیٹ اور نقد انعامات دیئے گئے۔ لاہور پریس کلب کے صدر اعظم چوہدری نے شاندار تقریب کے انتظامات پر جوائنٹ سیکرٹری حسن تیمور جکھڑ اور ممبرگورننگ باڈی عالیہ خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ صحافیوں کے بچوں کی بڑی تعداد نے میٹرک کے امتحانات میں اعلی پوزیشنز حاصل کیں ہیں جو اس بات کی غمازی ہے کہ صحافی اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کے لئے انتھک محنت کر رہے ہیں ۔ انھوںنے مزید کہاکہ موجودہ دور جدید علوم سیکھنے کا دور ہے ، دنیا تیزی سے ترقی کررہی ہے اور انفارمیشن ٹیکنالوجی نے زندگی کے تمام شعبہ جات میں اپناسکہ قائم کردیاہے ، بچوں کو معاشی پریشانیوں اور بے روزگاری کے تکلیف دہ مراحل سے بچانے کے لئے ابھی سے تعلیم کے ساتھ ہنر مند بنانے کی بھی اشد ضرورت ہے تاکہ جب وہ اپنی تعلیم مکمل کرکے عملی میدان میں آئیں تواپنے اہلخانہ اور معاشرے کی بہترین خدمت کرسکیں ۔ انھوںنے مزید کہا کہ لاہورپریس کلب کے ممبران اور ان کے اہلخانہ کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لئے ایسے پروگرامز ترتیب دیئے جاتے ہیں جس سے انھیں زندگی کے تمام شعبہ جات میں آسانیاں میسر آسکیں اور آج کی یہ تقریب اس بات کی دلیل ہے کہ ہم اپنے معززممبران اور ان کے اہلخانہ کی تمام خوشیوں میں برابرکے شریک ہیں ۔انھوں نے تقریب پزیرائی میں انفارمیشن ٹیکنالوجی WEB EXCELS کے سی ای او شہباز صدیق اور MY IMPACT METER کی سی ای او کنول چیمہ کے تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔ خصوصی تقریب پزیرائی میں صدر اعظم چوہدری ، نائب صدر ظہیر احمد بابر ، جوائنٹ سیکرٹری حسن تیمور جکھڑ ، فنانس سیکرٹری حافظ فیض احمد ، ممبر گورننگ باڈی محمد نوازسنگرہ ، عالیہ خان ، اسد جعفری ، رضا محمد،WEB EXCELS کے سی ای اوشہباز صدیق اور MY IMPACT METER کی سی ای او کنول چیمہ سمیت ممبران اور ان کی فیملیز کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔WEB EXCELS کے سی ای او سہیل صدیقی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میں لاہورپریس کلب کا مشکو رہوں کہ اتنی اہم تقریب میں مجھے مدعو کیا گیا، میں تمام کامیاب بچوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نصیحت کرناچاہوںگا کہ وہ جدید دور کے تقاضوں کے مطابق خود کو ڈھالیں اور ہنرمند بن کر معاشرے کے لئے بہترین کردار اداکریں، موجودہ دورمیں نوکریاں موجود ہیں لیکن ہنرمندنہ ہونے کے باعث لوگ بے روزگارہیں۔ انھوںنے مزید کہاکہ وہ انفارمیشن ٹیکنالوجی میں بچوں کو تربیت دے رہے ہیں جس کے باعث ہزاروں خاندان بہترین معاشی خودکفیل ہوگئے ہیں ۔ MY IMPACT METER کی سی ای او کنول چیمہ نے کہاکہ آج بہت خوشی کا دن ہے بچے اپنی محنت کا ثمرحاصل کرنے کے بعد آگے بڑھ رہے ہیں لیکن بہت ضروری ہے کہ وہ ابھی سے آئی ٹی سے منسلک ہوں کیوں کہ دنیا میں جتنی بھی ترقی ہورہی ہے وہ آئی ٹی کی مرہون منت ہے، اگر ابھی سے ہم اس روش کو اختیار کرلیں تو مستقبل بہت شاندار ہے۔ انھوں نے کوروٹ پروگرامنگ کی جانب سے دس بچوں کوآئی ٹی پروگرامزمیں ٹریننگ کے لئے سکالرشپس دینے کا بھی اعلا ن کیا۔
پریس کلب میں پوزیشن ہولڈرز بچوں کی تقریب پذیرائی۔۔
Facebook Comments