press club mein phoolon ki numaish ka ehtemaam

پریس کلب میں پھولوں کی نمائش کا اہتمام۔۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی، سندھ حکومت کے ترجمان و مشیر قانون سندھ بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ پہلے کراچی کا کچرا دکھایا جاتا ہے لیکن اب بلدیہ عظمی کراچی کی پھولوں کو نمائش کو دکھایا جارہا ہے، اسلام آباد اور لاہور کو پھولوں کی وجہ سے جانا جاتا تھا کراچی میں پھول نہیں تھے لیکن اب ہم نے کے ایم سی کی نرسری کے پھولوں کی نمائش کرکے کراچی کو نمایاں کیا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی پریس کلب میں پھولوں کی نمائش کے افتتاح کے موقع پر کیا،اس موقع پر کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی،سیکرٹری محمدرضوان بھٹی،نائب صدر عبدالرشیدمیمن،خازن عبدالوحید راجپر،جوائنٹ سیکرٹری محمداسلم خان،گورننگ باڈی کے ممبران خلیل ناصر،فاروق سمیع،اطہرحسین،لیاقت مغل سمیت کراچی پریس کلب کے ممبران کی ایک بڑی تعدادموجود تھی۔ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ وفاق کو دیکھنا چاہئے کہ کتنی اسکیمیں انہوں نے سندھ کو دی ہیں اور کتنی اسکیمیں دیگر صوبوں کو دی گئیں ہیں، وفاقی حکومت کی اس شہر میں انویسٹمنٹ بہت کم ہے، وزیر اعظم عمران خان دیگر ممالک میں جا کر بولتے ہیں ہمارا ملک کرپٹ ہے، عمران خان نے ماضی میں جو بولا ہے آج انہیں وہی چیز پریشان کر رہی ہیں، شہر کی بہتری کے لئے مثبت نیت اور سوچ کا ہونا ضروری ہے، کئی برسوں سے بند پڑے پارکس کو ہم نے بحال کئے ہیں، چیزیں بہتری کی طرف جا رہی ہیں، پریس کلب کی جانب سے پھولوں کی نمائش کا انعقاد خوش آئند ہے، انہوں نے کہا کہ پریس کلب کی انتظامیہ کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے شہر کا مثبت پہلو اجاگر کیا،انھوں نے کہا کہ میڈیا ریٹنگ میں ہم نے اچھائی کو دکھانا چھوڑ دیا تھا، خامی کی نشاندہی کریں لیکن اچھے  کاموں کی بھی پذیرائی کریں، ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ آزادی اظہار رائے کا حق آئین میں ہے، میڈیا کی بندش کی شدید مذمت کرتا ہوں، پیمرا غیر آئینی فیصلہ واپس لے، انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نظام کے حوالے سے حزب اختلاف کی جماعتوں کے ساتھ بیٹھ کر بات کریں گے اور لوگوں کے مسائل کو حل کریں گے، انہوں نے کہا کہ شہر میں برسوں سے بند پڑے پارکس اور باغات کو بحال کرکے شہریوں کے لئے کھولا جارہا ہے، تین ماہ میں صرف ضلع وسطی میں 17 پارکوں کی تزئین و آرائش کے بعد ان کو بحال کیا ہے، انہوں نے کہا کہ بلدیہ عظمی کراچی نے باغبان کمیٹیاں بنائی ہیں تاکہ علاقے کے مکین اورفیملیاں پارکس کا خیال رکھ سکیں، کیوں کہ یہ پارکس انہیں کے ہیں،ایڈمنسٹریٹر نے کہا کہ کراچی کا اصل مقام بحال کرنے کے لئے کام کررہے ہیں، کراچی کی رونقیں بحال کرکے شہر کا تشخص کو اجاگر کرینگے۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں