ملک کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ کراچی پریس کلب (کے پی سی) نے بھی حفاظتی اقدامات اٹھاتے ہوئے پریس کانفرنسز کے سوا تمام تقریبات پر تاحکم ثانی پابندی عائد کردی۔کراچی پریس کلب کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق انتظامیہ نے تمام صحافیوں سے حوالے سے تعاون کی اپیل بھی کی ہے۔کے پی سی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت کی جانب سے کیے جانے والے حفاظتی اقدامات کی حمایت کرتے ہیں اور اس کی روشنی میں کراچی پریس کلب کی حدود میں حفاظتی اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کے سوا تمام تقریبات کو تاحکم ثانی ملتوی کردیا گیا ہے۔نان ممبر جرنلسٹس متعلقہ پرس کانفرنسز کی کوریج کے بعد کراچی پریس کلب میں نہیں ٹھہر سکتے۔کے پی سی نے کورونا خطرے کے پیشِ نظر کلب ممبران پر مہمان کو ساتھ لانے پر پابندی عائد کردی ہے۔انتظامیہ نے کہا ہے کہ پریس کانفرنس ہال میں داخلے کے وقت ہاتھ دھو کر داخل ہوں۔اس کے ساتھ ساتھ پریس کلب انتظامیہ نے تعاون کی اپیل بھی کی ہے۔
پریس کلب میں نان ممبرز،مہمانو ں کاداخلہ بند۔۔
Facebook Comments