لاہور پریس کلب کی آرٹ، کلچر اینڈ ٹیکنالوجی کمیٹی کے زیر اہتمام نثار عثمانی ہال میں نعتیہ مشاعرے کا انعقاد ہوا۔ مشاعرے کی صدارت شہرہ آفاق شاعر سید سلمان گیلانی نے کی جبکہ عہد حاضر کے ممتاز شعرا بابانجمی، قاری صادق جمیل، واجد امیر اور رابعہ رحمان مہمان خصوصی تھے۔ نامور اور نوجوان شعرا کی بڑی تعداد نے آقائے دو جہاں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حضور عقیدت کے پھول نچھاور کئے۔ مشاعرے کے اختتام پر ایکٹ کمیٹی کے چیئرمین امجد عثمانی نے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کلب کی روایت ہے ہم ہر سال نعتیہ مشاعرہ کا اہتمام کرتے ہیں، معزز مہمانوں نے جس طرح جناب رسول کریم کے حضور گل ہائے عقیدت پیش کیے وہ قابل تحسین ہے۔انہوں نے ممبر گورننگ باڈی شاہدہ بٹ ، محبوب چودھری اور ایکٹ کمیٹی کے حاضر ارکان کے ساتھ مہمانوں میں شیلڈز بھی تقسیم کیں۔ مشاعرے میں شرکت کرنے والے شعرائے کرام میں علی اصغر عباس، سلطان محمود ہاشمی، عقیل اختر، شوکت علی ناز، اسلم سعیدی، اعظم توقیر، شاہ میر مغل، ظہیر مفتی، سعد اشرف، عثمان غنی، سعادت علی قادری، دانش رضا دانش، ایکٹ کمیٹی کے رکن طارق کامران اور شفقت حسین شامل تھے۔ نظامت مشترکہ طور پر ایکٹ کمیٹی کے سینئر رکن سعید اختر، شہزاد فراموش اور سلمان رسول نے کی جبکہ شعرا کا کلام سننے کے لیے کلب کے فنانس سیکرٹری سالک نواز، ایکٹ کمیٹی کے رکن محمد عبداللہ اور محمد جمال کے علاوہ شبیر صادق،رفیق خان،جاوید ہاشمی،ثمن عروج،عندلیب، محمد علی،شہباز چودھری، زاہد شاہ اور صلاح الدین الدین بٹ سمیت صحافیوں اور سامعین کی بڑی تعداد موجود تھی۔ مشاعرے کے اختتام پر شرکاءکے لیے افطار کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔

پریس کلب میں نعتیہ مشاعرے کا انعقاد۔۔
Facebook Comments