peca act faisla aik din mein hojaegha

پریس کلب میں نعتیہ مشاعرہ۔۔۔

لاہور پریس کلب کی گورننگ باڈی نے  ماہِ رمضان کی مناسبت سے ” نعتیہ مشاعرہ” کا انعقاد کیا جس میں ممبران کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔محفل کی صدارت علامہ بشیر رزمی  نے کی  جبکہ مہمانان خصوصی میں قاری صادق جمیل، واجد امیر اور جان کاشمیری تھے۔  محفل کی نظامت کے فرائص فاروق شہزاد اور سلمان رسول نے ادا کئے۔محفل میں قائم نقوی، ممتاز راشد لاہوری، جاوید قاسم ، ریاض رومانی، رضا عباس رضا، سجاد بلوچ ، اعظم توقیر، مشتاق قمر، اظہر عباس ، جی اے نجم ، فاطمہ غزل ، صائمہ ضیاءرعنا، اسلم سعیدی ، حافظ جنید رضا ، دانش اعجاز ، ابرارالحسن ، تنویر اقبال ہاشمی ، طارق کامران ، ساجد حسین ساجد ، احمد علی کیف ، شہزاد فراموش،ذیشان منیر ودیگر نے سرور کونین ﷺ کے حضور ہدیہ عقیدت پیش کیا۔اس موقع پر پریس کلب کے سیکریٹری عبدالمجید ساجدنے کہا کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں سرکارﷺ کی مدحت بیان کرنا بہت سعادت کی بات ہے۔انہوں نے شعرائے کرام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پریس کلب شہر کی ادبی اور ثقافتی تقریبات کا مرکز بن گیا ہے اور اس روایت کو جاری رکھے گا ۔ محفل کے اختتام پر مہمان شعراءحضرات اور شرکاءکیلئے افطاری کاخصوصی اہتمام بھی کیاگیا ۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں