press club mein nadra van darjano arkaan ne fiada uthaya

پریس کلب میں نادرا وین، درجنوں ارکان نے فائدہ اٹھایا۔۔

پشاور پریس کلب کے زیر اہتمام نادرا موبائل وین کے زریعے 100 سے زائد ممبران اور انکے فیملی ممبرز کا ڈیٹا جمع کر کے ان کے شناختی کارڈ بنانے کا عمل مکمل کیا گیا، پریس کلب ممبران نے شناختی کارڈ سمیت فارم ب کے حصول اور دیگر کاغذات کیلئے نادرا وین کی سہولت سے فائدہ اٹھایا۔صدر پشاور پریس کلب ایم ریاض اور جنرل سیکرٹری شہزادہ فہد کی درخواست پر نادرا کی جانب سے پریس کلب ممبران کو شناختی کارڈ کے حصول میں سہولت فراہم کرنے کیلئے گزشتہ روز نادرا وین پریس کلب کے باہر صبح دس بجے سے شام پانچ بجے تک موجود رہی ۔جبکہ پشاور پریس کلب کے 100سے زائد ممبران اور انکے فیملی ممبران نے اپنے شناختی کارڈ اور بچوں کے فارم ب کیلئے پراسس مکمل کیا۔اس موقع پر نادرا موبائل وین کے انچارج ثناء اللہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کی سہولت کے لئے انکی خدمات ہر وقت حاضر ہیں،آئیندہ بھی پریس کلب ممبرز کے لئے موبائل وین کے خدمات پیش کرتے رہیں گے،پشاور پریس کلب کے ممبران کو سہولت فراہم کرنے پر پریس کلب صدر ایم ریاض اور جنرل سیکرٹری شہزادہ فہد نے نادرا حکام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ ممبران کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے کوشاں ہیں۔

ارشدشریف تصاویر لیک، پیمرا سے رجوع کرنے کا فیصلہ۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں