media houses sahafio ke khilaaf muqadmaat khatam karne ka mutalbaa

پریس کلب میں محرم الحرام کی مناسبت سےمنقبتی مشاعرہ کا اہتمام۔۔

لاہور پریس کلب میں محرم الحرام کی مناسبت سےمنقبتی مشاعرہ سید سلمان گیلانی صدر، ممتاز راشد لاہوری عقیل اختر اور باقر زیدی مہمان خصوصی تھے لاہور پریس کلب میں محرم الحرام کی مناسبت سے منقبتی مشاعرے کا انعقاد ہوا۔ سید سلمان گیلانی صدر ، ممتاز راشد لاہوری عقیل اختر اور باقر زیدی مہمان خصوصی تھے۔ نظامت طارق کامران اور سلمان رسول اشرف نے کی۔ لاہور پریس کلب کی آرٹ کلچر اینڈ ٹیکنالوجی کمیٹی نے مشاعرے کا اہتمام کیا۔ کمیٹی کے سر براہ اور پریس کلب کے سابق نائب صدر امجد عثمانی نے مشاعرے کے شرکا کا شکر یہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ لاہور پریس کلب میں اہم مواقع پر مشاعروں کی روایت گزشتہ کئی سال سے چلی آ رہی ہے۔ یہ مشاعرہ بھی اسی روایت کا تسلسل ہے۔ شرکا نے نواسہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو نذرانہ عقیدت پیش کیا ۔ سیدنا امام حسین رضی اللہ عنہ اور تمام اہل بیت اطہار سے محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔ مشاعرے میں وسیم عباس، اعظم تو قیر ، احسان علی حیدر اور ڈاکٹر شجاعت حامد سمیت اہم شعرا نے اپنا کلام سنایا۔ ایکٹ کمیٹی کے سینئر ارکان محمد عبد اللہ اور شہزاد فراموش کے علاوہ کلب کے ممبر زعمران علی ، احمد علی کیف علی زیب اور نفیس قادری سمیت سامعین کی بڑی تعداد شعرا کا کلام سننے کے لیے موجود تھی ۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں