ماہرین طب نے کہا ہے کہ صحت بہترین نعمت اور دولت ہے، صحت مند زندگی گزارنے کے لیے احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے، اپنی غذاء کو متوازی رکھیں، کوشش کریں کہ غذاء میں پروٹین سے بھرپور سبزیاں، مچھلی اور دالیں زیادہ استعمال کریں، واک کو اپنی طرِز زندگی میں شامل کریں تاکہ امراض قلب، شوگر، بلڈپریشر جیسی جان لیوا بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں، یہ بات کراچی پریس کلب کے ممبران اور انکے اہل خانہ کو طبی سہولتوں کی فراہمی کے لیے گذشتہ روزماڈرن اسپتال کی جانب سے لگائے جانے والے میڈیکل کیمپ کے موقع پر مختلف طبی ماہرین نے کہی۔ اس موقع پر کراچی پریس کلب کے صدر سعید سربازی، سیکریٹری شعیب احمد، ماڈرن اسپتال کے میڈیکل ڈائریکٹر برگیڈیئر (ر) محمد اکبر، مارڈن اسپتال محمد علی، ڈاکٹر سحر تونیو، ڈاکٹر افشاں طاہر، ڈاکٹر فیصل اسلم، ڈاکٹر اسد اللہ، ڈاکٹر عمران خان، ڈاکٹر سریش کمار، ڈاکٹر ارم سمیت دیگر موجود تھے۔ میڈیکل کیمپ میں ایکو، الٹرساؤنڈ سمیت امراض شوگر، امراض چشم، دانتوں کے امراض، ماہرین اطفال، اسکن کے ڈاکٹر، ارتھوپیڈیک سمیت دیگر امراض کے ماہرین بھی موجود تھے۔میڈیکل کیمپ میں 700 سے زائد ممبران کے مختلف طبی ٹیسٹ کیے گئے جن کی رپورٹ آئندہ تین دن بعد کلب سے وصول کی جاسکیں گی، ماڈرن اسپتال کے ڈائریکٹر نے آئندہ ماہ بھی پریس کلب میں دوبارہ میڈیکل کیمپ کے انعقاد کا اعلان کیا۔ میڈیکل کیمپ میں کراچی پریس کلب کے صدر سعید سربازی، سیکریٹری شعیب احمد ،سیکریٹری ہیلتھ کمیٹی طفیل احمد، طاہر صدیقی، ممبر گورننگ باڈی فاروق سمیع، شمس کیریو، بابر اعوان، شفقت بھٹی سمیت دیگر سینئیر اراکین نے دورہ کیا۔ صدر سعید سربازی، سیکریٹری شعیب احمد نے بتایا کہ پریس کلب میں میڈیکل کیمپ کے انعقاد کا مقصد کلب کے ممبران اور انکے اہل خانہ کو صحت کی زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کرنا ہے، ہماری کوشش ہے کہ اپنے ممبران کو زیادہ سے زیادہ طبی امداد فراہم کی جائیں اور اس کے لئیے ہماری ہیلتھ کمیٹی بہت شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کررہی یے، انہوں نے میگا فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد ہر ماڈرن اسپتال کے منتظمین کا شکریہ ادا کیا۔
پریس کلب میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد۔۔
Facebook Comments