press club mein members or ehle khana keliye medical camp ka ahtemam

پریس کلب میں ممبرز اور اہلخانہ کےلئے میڈیکل کیمپ کا اہتمام

لاہور پریس کلب نے” میری پہچان ویلفیئرفاﺅنڈیشن “کے تعاون اور جناح ہسپتال یورالوجی ڈیپارٹمنٹ اور ٹرانسپلانٹ یونٹ کے ہیڈ پروفیسر ڈاکٹر نوید اقبال کی زیر نگرانی میں معززکونسل ممبران اور ان کے اہلخانہ کے لئے فری میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا۔پروفیسر ڈاکٹر نویداقبال ماہر امراض گردہ مثانہ ڈاکٹر محمد شعیب جنرل فزیشن،ڈاکٹر عاقب ضیاءفزیو تھراپسٹ،ڈاکٹر محمد طاہرای این ٹی سپیشلسٹ،ڈاکٹر شاہین خان ماہر امراض نسواں،ڈاکٹر ہبہ عثمان ماہر غذائیت،ڈاکٹر ماہ نور نوید ،ڈاکٹر مدن گیری اور ڈاکٹر یاسر نذیر سنو لوجسٹ نے کیمپ میں شامل مریضوں کا مکمل چیک اپ کیا اور فری ادویات فراہم کی گئیں ۔میڈیکل کیمپ میں صحافیوں اور ان کے اہلخانہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مریضوں کو فراہم کی گئی طبی سہولیا ت میں الٹراساﺅنڈ ،بلڈ پریشر،شوگراور ہڈیوں کے ٹیسٹ شامل تھے ۔بعدازاں تقریب کا انعقاد ہوا جس میں پر و فیسر ڈاکٹر شاہین آصف ،کلیم حفیظ، عمران یوسف ماہر تعلیم سماجی کارکن اور موٹیویشنل سپیکر نے شرکت کی ۔ اس موقع پرلاہور پریس کلب اور میری پہچان ویلفیئرفاﺅنڈیشن “ کے درمیان مفاہمتی یادداشت (MoU) پر صدر ارشد انصاری اور میری پہچان ویلفیئرفاﺅنڈیشن کی چیئر پرسن شاہدہ نوید نے دستخط کئے۔ صدر پریس کلب ارشد انصاری نے میری پہچان ویلفیئرفاﺅنڈیشن کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ گورننگ باڈی معزز ممبران اور ان کی فیملیزکے لئے مزید ایسے پروگرامزترتیب دیتی رہے گی جس سے وہ زیادہ سے زیادہ مستفید ہوسکیں ۔میڈیکل کیمپ کے اختتام پر صدر ارشد انصاری اور سیکرٹری زاہد عابد نے ڈاکٹرزاور متعلقہ پیرامیڈیکل سٹاف میں شیلڈزاور سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کئے ۔اس موقع پر جوائنٹ سیکرٹری عمران شیخ ، ممبر ان گورننگ باڈی رانا شہزاد احمد اور محبوب چوہدری میڈیکل کیمپ میں موجود تھے ۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں