press club mein mehfil e naat ka ineqaad

پریس کلب میں محفل نعت کا انعقاد۔۔

کراچی پریس کلب کے زیر اہتمام بارگاہ رسالت  میں گلہائے عقیدت پیش کرنے کیلئے محفل نعت کا انعقاد کیا گیا،جس میں معروف نعت خواں الحاج صدیق اسماعیل، کراچی پریس کلب کے سینئر ممبر واجد حسین انصاری ،مسکان زہرہ ،ثنا تاج ،طلحہٰ صابر ،قاری حامد محمود اور دیگر نے اپنے مخصوص انداز میں بارگاہ رسالت میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔محفل نعت میں کراچی پریس کلب کے اراکین اور انکے بچوں نے بھی نعت رسول صلی اللہ علیہ وسلم پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔محفل میں کراچی پریس کلب کے  صدر سعید سربازی ،سیکرٹری شعیب احمد ،گورننگ باڈی کے ارکان فاروق سمیع ،شمس کیریو ،ذوالفقار واہوچو ،حنیف اکبر ،طفیل احمد ،طاہر حسن خان ،اطہر جاوید صوفی ،زین علی ،اطہر حسین ،نادرہ مشتاق ،کفیل الدین فیضان ،حماد حسین ،نصیر احمد ،آغا کرم علی شاہ ،رانا نواز ،ذوالفقار ڈوگر ،ایس ایم اشرف ،ندیم جعفری ،تنویر آفریدی ،ڈاکٹر غلام نبی شاہ ،نثار شیخ ،سمیت اراکین پریس کلب نے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ بڑی تعداد میں شرکت کی ۔اس موقع پرسیکرٹری کراچی پریس کلب شعیب احمد نے کہا کہ نبی کریم حضرت محمد ۖ کی زندگی دنیا کے تمام انسانوں کے لیے مشعل راہ ہے۔خاتم النبیین حضرت محمدۖ کی ذات اقدس ہی ہے جو تمام نوع انسان کیلئے ایک مکمل لائحہ عمل اور ضابطہ حیات ہے۔ آپ ۖ ہی وہ فرد کامل ہیں جن میں اللہ رب العزت نے وہ تمام اوصاف جاگزیں کئے ہیں جو انسانی زندگی کیلئے مکمل لائحہ عمل بن سکتے ہیں۔ آپۖ اپنی قوم میں اپنے رفعت کردار، فاضلانہ وشیریں اخلاق اور کریمانہ عادات کے سبب سب سے ممتاز تھے۔انہوںنے کہا کہ نبیۖ سب سے زیادہ بامروت، سب سے زیادہ خوش اخلاق، سب سے زیادہ معزز ہمسائے، سب سے بڑھ کر دور اندیش، سب سے زیادہ راست گو، سب سے زیادہ نرم پہلو، سب سے زیادہ پاک نفس، سب سے زیادہ خیر اندیش، سب سے زیادہ کریم، سب سے زیادہ نیک، سب سے بڑھ کر پابند عہد اور سب سے بڑے امانتدار تھے۔ محسن انسانیت ۖ کے اسوہ حسنہ پر عمل کرکے ہم دنیا اور آخرت دونوں میں کامیابی حاصل کرسکتے ہیں۔اللہ تعالی نے حضرت محمد ۖ کو دونوں جہانوں کے لیے رحمت بنا کر بھیجا۔آج مسلمانوں کی پستی وجہ یہی ہے کہ ہم نے نبی اکرمۖ کی سنتوں پر عمل کرنا چھوڑ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ محافل نعت کا انعقاد باعث رحمت ہے۔ان محفلوں سے روح کو ایک تازگی ملتی ہے۔ایسی محافلوں کا سلسلہ جاری رکھنا چاہیے۔محفل نعت میں مظلوم فلسطینی مسلمانوں اور شہدا سے اظہار یکجہتی بھی کیا گیا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں