لاہور پریس کلب کے زیراہتمام رمضان المبارک کی ستائیسویں شب کو محفل حسن قرآت و نعت کی پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ملک کے بین الاقوامی شہرت یافتہ قرآء اور نعت خواں حضرات نے شرکت کی۔ تقریب کی صدار نامور نعت گو شاعر سید سلمان گیلانی اورصدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری نے کی۔ تقریب میں ممبران نے غیرمعمولی شرکت کیا ور نثار عثمانی آڈٹیوریم کھچاکھچ بھرگیا۔ محفل کے اختتام پر قرعہ اندازی کے ذریعے تین خوش نصیب افراد کے عمرہ کے ٹکٹ بھی نکالے گئے۔ تلاوت قرآن مجید اور مدحت رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر شرکار جھوم اٹھے اور رقت آمیر مناظر دیکھنے کو ملے جب کہ عمرہ کا ٹکٹ نکلنے پر خوش قسمت کی آنکھیں چھلک پڑیں۔پروگرام میں الحاج سید سلمان گیلانی شاہ، مفتی محمد شہباز عالم فاروقی، حافظ محمد عمران نقشبندی، حافظ احمد الحسینی، قاری حماد، انور نفیسی، محمد ذیشان ربی، قاری محمد داؤد نقشبندی ، انجیئنر حافظ مبین اکرم بخاری،محمد اسامہ قاسم، قاری فیصل امجد، عبدالشکور شیرازی، قاری مہد عثمانی، حافظ عدنان لودھی، قاری ضیا الرحمن صدیقی اور حافظ نوید نے قرآن مجید کی تلاوت اور نعت رسول مقبول پیش کرکے سماں باندھ دیا۔ رات نوبجے شروع ہونے والا پروگرام سحری تک جاری رہا۔ قرعہ اندازی کے ذریعہ جن تین افراد کو عمرہ کے ٹکٹ دیئے گئے ان میں کلب کے لائف ممبر محمد یاسین مغل، کونسل ممبر احمد یار جنجوعہ اور کلب ملازم محمد خان کے نام شامل ہیں۔ قرعہ اندازی کے موقع پر صدر ارشد انصاری، نائب صدر امجد عثمانی، فنانس سیکرٹری سالک نواز، ممبر گورننگ باڈی عمران شیخ، رانا شہزاد اور عابد حسین موجود تھے۔ قرآن بورڈ کے ایڈمنسٹریٹر افسر عمردراز چودھری ، نم کے پروٹوکول منیجر مرزاسرور بیگ،قرآن پبلشر محمد افضال، قاری خالد اور بزنس مین چودھری محمد اشرف بھی بطور مہمان شریک ہوئے اور پروگرام کو سراہا۔ نائب صدر لاہور پریس کلب امجد عثمانی نے محفل کے خاکے میں رنگ بھرنے پرمعروف اسلامی اسکالر ڈاکٹر احمد علی سراج اور انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کویت کے رہنما محمد شکیل، زاہد رشید اور حاجی مقصود علی اور شب قرآن کے مہمانوں کی میزبانی پر عارف چودھری کا بھی شکریہ اداکیااور اعلان کیا کہ اس سال ربیع الاول میں شایان شان سیرت کانفرنس بھی ہوگی۔ڈاکٹر احمد علی سراج نے مسجد نبویﷺ مدینہ منورہ سے ایمان افراز خطاب کیا اور رقت آمیز دعاکرائی۔پروگرام کے آخر میں قرآن مجید کے نسخے بھی تقسیم کئے گئے اور بعدازاں حاضری محفل کو سحری بھی کرائی گئی۔