کراچی پریس کلب کی جانب سے گزشتہ دنوں میں اراکین پریس کلب کے وفات پانے والے عزیز و اقارب کے ایصال ثواب کے لیے پیر کو ابراہیم جلیس ہال میں دعائے مغفرت کا اہتمام کیاگیا۔ اس موقع پرحاجی احمد مجاہد کی اہلیہ ، آصف تنولی کی ہمشیرہ ، رمیز وہرہ کی بیٹی، شمس کیریو کے بہنوئی ،عامر اشرف کی خالہ، نذیر عباسی کے ماموں، حامد الرحمن کے والد، عمران علی کے بھائی،منصور و کامران احمد کی والدہ،سرفراز قائم خانی کے چچا،خالد مخدومی کے بہنوئی ، عارف شاہ کی ساس ، زین علی کی پھوپھی ،غلام مرتضیٰ کے بھائی اور پریس کلب کے رکن قاضی سراج العابدین مرحوم کے درجات کی بلندی کے لئے دعائے مغفرت کرائی گئی۔معروف عالم دین اور خطیب جامع مسجد قبا مولانا ثنا اللہ رحمانی نے دعائے مغفرت کرائی ۔دعائیہ تقریب میں صدر کراچی پریس کلب سعید سربازی،سیکرٹری شعیب احمد ،نائب صدر مشتاق سہیل ،گورننگ باڈی کے ارکان شمس کیریو ،رمیز وہرہ،ذوالفقار راجپر،سابق طاہر حسن خان، سابق سیکرٹری مقصود یوسفی، پی ایف یوجے دستور کے اسسٹنٹ سیکریٹری عامر لطیف،سینئر رکن کراچی پریس کلب طارق ابو الحسن ، طفیل احمد، نائب صدر کے یو جے محمد منصف، پیپ محمد جمیل، اصغر عمر ،نصیراحمد اورطارق معین سمیت صحافیوں نے بڑی تعدادمیں شرکت کی۔
پریس کلب میں مرحومین کیلئے فاتحہ خوانی ۔۔
Facebook Comments