لاہورپریس کلب میں معززخواتین کونسل ممبران اور ان کے اہلخانہ کے لئے الخدمت فاونڈیشن ویمن کے تعاون سے عید ملن تقریب منعقد کی گئی ۔ عیدملن تقریب میں الخدمت فاﺅنڈیشن ویمن کی نائب صدر عائشہ عبد الخالق،جنرل سیکرٹری سمیعہ سلمان،اسسٹنٹ سیکرٹری سیمی ساجد اور دیگرٹیم ممبرز نے شرکت کی جبکہ ممبر گورننگ باڈی عالیہ خان سمیت خواتین ممبران کی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی۔شرکاءنے شاندار تقریب کے اہتمام پر گورننگ باڈی کا شکریہ اداکیا۔ الخدمت فاﺅنڈیشن ویمن کی نائب صدر عائشہ عبدالخالق نے کہاکہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کے بعد عید کی خوشیوں کو پریس کلب میں خواتین صحافیوں کے ساتھ منانے کا مقصد رمضان کی تذکیر اور ایک دوسرے سے ملاقات ہے ۔تقریب میں غزہ کے حوالے سے دلی جذبات اور احساسات کو شئیر کیا گیا کہ یہ عید اس دفعہ غزہ کے سنگ منائی گئی اور اب بھی الخدمت غزہ کے لئے کھڑا ہے ۔تقریب میں کوئز پروگرام کابھی اہتمام کیاگیااور قیمتی انعامات تقسیم کئے گئے اور خصوصی دعا ئیں بھی کی گئیں۔ لاہورپریس کلب کے صدر ارشد انصاری اور سیکرٹری زاہد عابد نے تقریب کے انعقاد پر ممبر گورننگ باڈی عالیہ خان کی کاوش کوسراہا۔