kia hum lahore press club ke mujrim nahi

پریس کلب میں خاتون نان ممبر سے بدتمیزی، دو اسٹاف ممبرز معطل۔۔

لاہور پریس کلب میں ڈسپلن معاملات میں بہتری کیلئے نان ممبرز کے داخلے پرپابندی عائد کی گئی ہے، تاہم دو روز قبل ایک نان ممبر خاتون کی کلب آمد کے موقع پر تلخی کا ناخوشگوار واقعہ ہوا، واقعہ کو سوشل میڈیا پر اچھالاگیا ، اس واقعہ کے تناظر میں اپنے فرائض میں غفلت برتنے پر ریسپنشٹ واصف خان اور گیٹ کیپر زبیر کو معطل کردیاگیا ہے جب کہ منیجر کو شوکاز کیاجارہا ہے۔مزید انکوائری کیلئے صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری کی ہدایت پر سیکرٹری لاہور پریس کلب کی  سربراہی میں پانچ رکنی کمیٹی بنائی جارہی ہے جس میں سینئر نائب صدر شیراز حسنات، نائب صدر امجد عثمانی، ممبر گورننگ باڈی عالیہ خان اور فاطمہ مختار بھٹی شامل ہیں۔ کمیٹی کا پہلا اجلاس ہفتہ سہ پہر دوبجے ہوگا، جس میں واقعہ کے حوالے سے فریقین کا موقف، سی سی ٹی وی فوٹیجر اور موقع پر موجود افراد سے بھی معلومات لے کر کمیٹی گورننگ بادی کو رپورٹ پیش کریگی۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں