لاہور پریس کلب کے زیر اہتمام نیشنل پیس کمیٹی پاکستان کے تعاون سے حجامہ میڈیکل کیمپ منعقدکیا گیا۔حجامہ میڈیکل کیمپ میں ممبران اور ان کے اہلخانہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ حجامہ میڈیکل کیمپ میںپروفیسر سید محمود غزنوی اور ان کی ٹیم نے کیمپ میں شرکت کرنے والے معززممبران اور ان کے اہلخانہ کا بذریعہ حجامہ علاج کیا۔ حجامہ میڈیکل کیمپ میں شرکت کرنے والے ممبران اور ان کے اہلخانہ نے حجامہ کے ذریعے علاج کے لئے میڈیکل کیمپ منعقد کرنے پر اطمینان کا اظہارکیا اور امید ظاہر کی کہ منتخب گورننگ باڈی ممبران اور ان کے اہلخانہ کی آسانی کے لئے اسی طرح کے اقدامات بروئے کارلاتی رہے گی۔لاہور پریس کلب کے صدر اعظم چوہدری اور سیکرٹری عبدالمجید ساجد نے شاندار حجامہ میڈیکل کیمپ کے انعقاد پر ممبر گورننگ باڈی ظہیر شیخ کی کاوشوں کو سراہا۔ لاہور پریس کلب کی جانب سے حجامہ میڈیکل کیمپ منعقد کرنے پر پروفیسر سید محمود غزنوی کا شکریہ اداکیااورانھیں تعریفی سرٹیفیکیٹ دیاگیا۔
