lahore press club ki achanak biryani

پریس کلب میں فری میڈیکل آئی کیمپ کل ہوگا۔۔

لاہور پریس کلب کی گورننگ باڈی نے الاحسان ویلفیئر آئی ہسپتال کے تعاون سے معزز ممبران اور ان کی فیملیز کے لیے فری میڈیکل آئی کیمپ کا اہتمام ہے۔ میڈیکل آئی کیمپ 13 نومبر بروز بدھ بوقت دو پہر 2.00 بجے سے شام 5.00 بجے تک نثار عثمانی آڈیٹوریم لاہور پریس کلب میں منعقد ہوگا۔ کیمپ میں آنکھوں کے ماہرین ڈاکٹر نظر کی کمزوری ، آنکھوں کا بھینگا پن ، سفید موتیا اور کار نیا سمیت دیگر بیماریوں کی تشخیص و علاج کریں گے جبکہ جن مریضوں کے آپریشن تشخیص ہوں گے اور مریضوں کے الاحسان ہسپتال میں جدید ٹیکنالوجی فیکو آپریشن کے ذریعے فولڈ یبل لینز ڈالے جائیں گے۔ کیمپ میں مریضوں کو نظر کی عینک اور ادویات بھی مفت فراہم کی جائیں گی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں