امیر الدین میڈیکل کالج اور جنرل ہسپتال کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر سردار الفرید ظفر نے لاہور پریس کلب میں فری میڈیکل کیمپ کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحافی ہمارے ملک اور قوم کا سرمایہ ، انکی صحت کا خیال رکھنا اولین ترجیحات میں ہے۔ جنرل کیڈر ڈاکڑز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر مسعود شیخ نے کہا کہ صحافیوں کی معاونت اور رہنمائی سے طبی سہولیات میں بہتری ممکن ہے۔ اس موقع پر تقریبا تین سو سے زائد مریضوں کا علاج کیا گیا۔ کیمپ میں میڈیسن، سرجری، گائنی، آرتھوپیڈک، ناک کان گلا کے ماہر ڈاکٹروں نے مریضوں کا معائنہ کیا۔
Facebook Comments