peca ke khilaaf darkhuast wafaq ko notice jaari

پریس کلب میں فری آئی اینڈ میڈیکل کیمپ کا انعقاد۔۔

لاہور پریس کلب کی گورننگ باڈی نے لائف ہسپتال ، ٹرانسپیرنٹ ہینڈز اور فاطمید فاﺅنڈیشن کے تعاون سے معززممبران اور ان کے اہلخانہ کے لئے فری میڈیکل ، آئی وبلڈ ڈونیشن میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا۔۔میڈیکل کیمپ میں سپیشلسٹ ڈاکٹرافضال علی سید،ڈاکٹر آمنہ ، ڈاکٹر ساجد ، ڈاکٹرعمار، ڈاکٹرًطیبہ ،ڈاکٹرمہک ، ڈاکٹر ارشمہ نواز ، ذیشان صدیق، پیرامیڈیکل سٹاف و آفیشلزعامر حق اور ناصر سہگل سمیت ٹیکنیکل سٹاف نے شرکت کی اور کیمپ میں آنے والے مریضوں کی آنکھوں کے معائینہ سمیت جوڑوں و پٹھوں کا چیک اپ اور شوگروبلڈکے ٹیسٹ، ہڈی وجوڑوں کے امراض ، دماغ اور پٹھوں کے امراض ، آنکھوں کے امراض ، ہیپاٹائٹس بی اور سی کی سکریننگ ، ایچ بی کا ٹیسٹ ، شوگر ٹیسٹ، ٹی بی ٹیسٹ ، فری ادویات اور عینکیں مہیاکی ۔ میڈیکل کیمپ میںصحافیوں اور انکی فیملیزنے بڑی تعداد میں شرکت کی اورمیڈیکل کیمپ کے کامیاب انعقاد پر گورننگ باڈی کے اقدام کو سراہا۔کیمپ میں شرکت کرنے والے مریضوں کو ڈاکٹرزکی ایڈوائس کے مطابق موقع پر عینکیں اور ادویات فراہم کی گئیں جبکہ بہت سے سیریس مریضوںکو مستقل علاج کے لئے ہسپتال آکرعلاج کرانے کی ہدایت کی گئی جو کہ مکمل طور پر فری ہوگا۔ اس موقع پر لاہور پریس کلب کے صدرارشد انصاری نے کہاکہ منتخب گورننگ باڈی ممبران اور ان کے اہلخانہ کی خدمات کے جذبہ سے سرشارہے اور ہم اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے ایسے پروگرامز ترتیب دے رہے ہیں جس سے ممبران اور ان کی فیملیز زیادہ سے زیادہ مستفید ہوسکیں ۔ لائف ہسپتال کی جانب سے ممبرگورننگ باڈی ناصر احمد سہگل نے صدر ارشد انصاری اور سیکرٹری زاہد چوہدری کو پھول پیش کئے جبکہ صدر ارشد انصاری اور سیکرٹری زاہد چوہدری نے پریس کلب کی جانب سے شاندار میڈیکل کیمپ کے انعقاد پر ممبر گورننگ باڈی عمران شیخ اور لائف ہسپتال کے مارکیٹنگ منیجر ذیشان صدیق کو کاوشوں کو سراہتے ہوئے کیمپ میں شرکت کرنے والے ڈاکٹرزاور پیرامیڈیکل سٹاف کا شکریہ ادا کیااور انہیں کلب کی جانب سے یادگاری شیلڈز اورپھول پیش کئے گئے۔۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں