press club mein free medical camp

پریس کلب میں فری میڈیکل کیمپ کا اہتمام۔۔

لاہورپریس کلب کی گورننگ باڈی نے محمودہ سلیم ویلفیئرفاؤنڈیشن کے تعاون سے معزز ممبران اور ان کے اہلخانہ کے لئے فری میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا۔ میڈیکل کیمپ میں جنرل چیک اپ ، فزیوتھراپی اور بلڈٹیسٹ کئے گئے۔ کیمپ میں محمودہ سلیم ویلفیئر فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن فوزیہ امیر، صدر ڈاکٹر سید محمد علی ، ڈاکٹر مدیحہ بتول ، اے ون لیبارٹری کے وقاص احمد ، ڈائریکٹرانٹرنیشنل افیئرز چوہدری انیس احمد ، ڈاکٹر زاہد ، ڈاکٹر رومان، ڈاکٹر فرح نور، حمزہ ، محمد اویس عمران ، معاذحسن، مس نائلہ،سپیشل چائلڈ عبداللہ، نعمان ملک سمیت پیرامیڈیکل سٹاف نے شرکت کی اور کیمپ میں آنے والے مریضوں کا معائنہ کیا ، بلڈ ٹیسٹ کئے اور ادویات مہیا کیں۔ میڈیکل کیمپ میں ممبران اور ان کے اہلخانہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ سیکرٹری زاہد عابد نے کیمپ میں شرکت کرنے والے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ آئندہ بھی صحافی کمیونٹی کی خدمت میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے۔ انھوں نے معزز ڈاکٹرزاور پیرامیڈیکل سٹاف میں تعریفی اسناد تقسیم کیں اور پھول پیش کئے ۔انھوں نے شاندار کیمپ کے انعقاد پرممبرگورننگ باڈی عمران شیخ اورکونسل ممبرخواجہ آفتاب کی کاوش کو سراہا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں