لاہور پریس کلب کی گورننگ باڈی نےمیڈیکوزلرننگ ایسوسی ایشن کے تعاون سے فری میڈیکل اینڈ فزیوتھراپی کیمپ کا اہتمام کیا۔ میڈیکل کیمپ میں شرکت کرنے والے مریضوں کو ماہرطبیعات ڈاکٹر محمد طیب، جنرل فزیشن ڈاکٹرمشعال ، جنرل فزیشن ڈاکٹر عادل،ماہر غذائیت ڈاکٹر حسن رضا ، ماہرجلد ڈاکٹر رابعہ ، فزیوتھراپسٹ ڈاکٹر شہزاد، فزیوتھراپسٹ ڈاکٹر حذیفہ اور ماہر دندان ڈاکٹر ساغر نے معائینہ اور علاج تجویزکیا اورفری ادویات دیں۔میڈیکل کیمپ میں صحافیوں اور انکی فیملیزنے بڑی تعداد میں شرکت کی اورمیڈیکل کیمپ کے کامیاب انعقاد پر گورننگ باڈی کے اقدام کو سراہا۔ اس موقع پر لاہور پریس کلب کے صدرارشد انصاری نے کہاکہ منتخب گورننگ باڈی ممبران اور ان کے اہلخانہ کی خدمت کے جذبہ سے سرشارہے اور ہم اپنی سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے ایسے پروگرامز ترتیب دے رہے ہیں جس سے ممبران اور ان کی فیملیز زیادہ سے زیادہ مستفید ہوسکیں ۔میڈیکل کیمپ کی اختتامی تقریب میں صدر ارشد سینئرنائب صدرشیراز حسنات، نائب صدر امجد عثمانی ، سیکرٹری زاہد عابد، جوائنٹ سیکرٹری جعفربن یار ، فنانس سیکرٹری سالک نواز ،ممبرگورننگ باڈی شہباز چوہدری ،عمران شیخ ، رانا شہزاد ، اعجاز مرزا ، محسن بلال ، عالیہ خان ، فاطمہ مختار، عابد حسین اور سید بدر سعید سمیت سینئرصحافیوںاور ان کی فیملیز کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ میڈیکل کیمپ کے اختتام پر صدر ارشد انصاری نے پریس کلب کی جانب سے ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل سٹاف کو تعریفی اسناد پیش کیں۔ کلب گورننگ باڈی نے میڈیکل کیمپ کے بہترین انعقاد پر ممبر گورننگ باڈی عالیہ خان کی کاوشوں کو سراہا ۔
پریس کلب میں فری میڈیکل اینڈ فریوتھراپی کیمپ کا انعقاد۔۔
Facebook Comments