press club mein free eye camp ka ineqad

پریس کلب میں فری آئی کیمپ کا انعقاد۔۔

لاہور پریس کلب کی گورننگ باڈی نے الاحسان ویلفیئر آئی ہسپتال کے تعاون سے معزز ممبران اور انکی فیملیز کیلئے فری میڈیکل آئی کیمپ کا اہتمام کیا۔میڈیکل آئی کیمپ میں آئی سپیشلسٹ ڈاکٹر عاطف شمشاد ، ڈاکٹر محمد اویس ، ڈاکٹر اشعر رﺅف ، ڈاکٹر محمد اسیس، پروفیسر شاہد محمود ،محمد سعید بھٹی،محمد بلال شفیق، حافظ عتیق الرحمن ، احتشام کاکڑ سمیت پیرامیڈیکل سٹاف و ٹیکنیکل سٹاف نے شرکت کی اور کیمپ میں آنے والے مریضوں کی آنکھوں کی کمزوری ، آنکھوں کا بھینگاپن ، سفید موتیا ، کارنیا سمیت دیگربیماریوں کا معائینہ کیا۔ میڈیکل آئی کیمپ میں شرکت کرنے والے مریضوں کو ڈاکٹرزکی ایڈوائس کے مطابق موقع پرمفت عینکیں اور ادویات فراہم کی گئیں جبکہ بہت سے سیریس مریضوںکو مستقل علاج کے لئے الاحسان ہسپتال آنے کی ہدایت کی گئی جہاں جدید ٹیکنالوجی فیکو آپریشن کے ذریعے فولڈ ایبل لینز ڈالے جائیں گے ۔میڈیکل آئی کیمپ میںصحافیوں اور انکی فیملیزکی بڑی تعداد نے شرکت کی اورمیڈیکل آئی کیمپ کے کامیاب انعقاد پر گورننگ باڈی کے اقدام کو سراہا۔ الاحسان ویلفیئر آئی ہسپتال میں ممبران اور ان کے اہلخانہ کے علاج کے لئے لاہورپریس کلب کے ساتھ معاہدے پر بھی دستخط ہوئے ۔لاہورپریس کلب کے صدر ارشد انصاری اور الاحسان ویلفیئر آئی ہسپتال کے صدر ثناءاللہ خان کاکڑ نے معاہدے پر دستخط کئے جس کے مطابق ممبران اور ان کے اہلخانہ کو علاج کی مفت سہولیات مہیا کی جائیں گی۔اس موقع پر لاہور پریس کلب کے صدرارشد انصاری نے کہاکہ منتخب گورننگ باڈی ممبران اور ان کے اہلخانہ کی خدمات کے جذبہ سے سرشارہے اور ہم اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے ایسے پروگرامز ترتیب دے رہے ہیں جس سے ممبران اور ان کی فیملیز زیادہ سے زیادہ مستفید ہوسکیں ۔ صدر ارشد انصاری اور سیکرٹری زاہدعابد نے پریس کلب کی جانب سے میڈیکل آئی کیمپ کے انعقاد پرنائب صدر امجد عثمانی اور سینئر کونسل ممبر محمد عبداللہ کی کاوش کو سراہتے ہوئے کیمپ میں شرکت کرنے والے ڈاکٹرزاور پیرامیڈیکل سٹاف کا شکریہ ادا کیااور انہیں کلب کی جانب سے یادگاری شیلڈز اور پھول پیش کئے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں