کراچی پریس کلب کی جانب سے آپ اور آپ کے اہل خانہ کے لئے صحت کی ایک اور سہولت کا اضافہ ہوگیا ہے، جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے تعاون سے کراچی پریس کلب میں قائم ہونے والی ڈینٹل کلینک میں ڈینٹل چئیر نصب کردی گئی ہے جس سے تجربہ کار ڈینٹسٹ دانتوں کے مرض سے متعلق ابتدائی ٹریٹمنٹ بلا معاوضہ فراہم کریں گے جبکہ مزید علاج کے لئے جی پی ایم سی کی ڈینٹل کلینک میں 40 فیصد رعائت پر علاج کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ڈینٹسٹ ہفتے میں دو دن صبح 10 تا 1 بجے پریس کلب کلینک میں موجود ہوں گے۔ افتتاحی تقریب بارہ دسمبر بروز منگل سہ پہر چار بجے کراچی پریس کلب کے بیک یارڈ میں ہوگی۔۔
Facebook Comments