کراچی پریس کلب کےصدرفاضل جمیلی کی والدہ کے انتقال پرپریس کلب کےٹیرس پرایک دعائیہ تقریب کا اہتمام ہواجس میں کراچی پریس کلب کےصدرفاضل جمیلی سےسیکریٹری کلب رضوان بھٹی، صوبائی وزیرثقاافت سیدسردارشاہ ، سیکریٹری اطلاعات رفیق احمد برڑو،ڈاریکٹراطلاعات سندھ جہانگیرخان ابڑو،ڈپٹی ڈاریکٹر یوسف کاندھڑو،نوائے وقت کے ریزیڈنٹ ایڈیٹر امین یوسف،عطاء اللہ ذکی ابڑو،عبدالرحمن،آرٹس کونسل کےصدراحمد شاہ،کےیوجے برنا گروپ کےسیکریٹری عاجز جمالی،سعیدجان بلوچ اور دیگر سینئر صحافیوں نےاجتماعی دعا میں شرکت کی اس موقع پر سیکریٹری اطلاعات سندھ رفیق احمد برڑو اور ڈاریکٹراطلاعات سندھ جہانگیرخان ابڑونے کہاکہ ماں دنیا کی ایسی عظیم ہستی ہے جس کا خلاء صدیوں بعد بھی پورانہیں ہوسکتااللہ عزوجل سے دعاہےکہ وہ کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی کی والدہ کو جوار رحمت میں جگہ عطافرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے آمین ثم آمین
