کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان کی لاہور پریس کلب آمد پر صدر لاہور پریس کلب اعظم چوہدری، جنرل سیکرٹری عبدالمجید ساجد اور فنانس سیکرٹری شیراز حسنات نے استقبال کیا۔ کمشنر لاہور نے 10ہزار درآمدی کورونا ماسکس صدر لاہور پریس کلب کے حوالےکیے۔ اس موقع پر کمشنر لاہورنے کہا کہ صحافیوں کے مسائل کی نشاندہی پر مکمل تعاون کریں گے،انھوں نے سینئر صحافی ساجد عمر گل کی وفات و مقتول صحافی حسنین شاہ کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔

Facebook Comments