وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک بھر کے پریس کلبوں کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے وزارت اطلاعات کلیدی کردار ادا کرتی رہے گی یہ بات انہوں نے ایبٹ آباد پریس کلب کے صدر راجہ ہارون اور سیکرٹری جنرل راجہ منیر کی قیادت میں صحافیوں کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی اس موقع پر وزیر پارلیمانی امور مرتضیٰ جاوید عباسی بھی موجود تھے وفد نے وزیر اطلاعات کو درپیش مشکلات کے بارے آگاہ کیاوزیر اطلاعات نے کہا کہ حکومت آزادی صحافت پر کامل یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایبٹ آباد پریس کلب کا شمار ملک کے اہم اور ذمہ دار پریس کلبز میں ہوتا ہے وزیر اطلاعات نے ایبٹ آباد پریس کلب میں فوری طور پر کمپیوٹر لیب اور سٹوڈیو کے قیام کی ہدایت دی انہوں نے کہا کہ ایبٹ آباد پریس کلب کو اعلان کردہ گرانٹ بھی فراہم کی جائیگی صحافیوں کے مسائل کو حل کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔
پریس کلب میں کمپیوٹر لیب، اسٹوڈیوکے قیام کی ہدایت۔۔
Facebook Comments