karachi press club mein aaj intekhaabi dangal sajega

پریس کلب میں کلین ائر کراچی ورکشاپ۔۔

کراچی پریس کلب کی اسکلز کمیٹی کے تحت ہفتہ کو کلین ائر کراچی کے عنوان کے تحت ایک روزہ ورکشاپ منعقد کی گئی ۔ورکشاپ میں دریا لیب کے یاسر حسین نے فضا میں آلودگی اور اس کے نقصانات پر وہ اعداد و شمار پیش کے ذریعے جس سے اکثر صحافیوں کو بھی پہلے علم نہیں تھا ۔کراچی پریس کلب کی جانب سے ہمیشہ ایسی ورکشاپ کا انعقاد کیا جاتا رہا ہے ۔ جس سے صحافیوں کو ناصرف مفید معلومات حاصل ہوئیں بلکہ ان کے لکھنے پڑھنے اور سمجھنے کی صلاحیتیوں میں بھی اضافہ ہوا۔ورکشاپ میں سابق جوائنٹ سیکرٹری و اسکلز کمیٹی کے ثاقب صغیر کے اختتامی کلمات نے صحافیوں کو ایک نئی راہ دکھائی ۔ ثاقب صغیر نے کہا کہ اس طرح کی ورکشاپ سے ہمیں بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے ، کیوں کہ ایک صحافی ہی عوام تک آگاہی کا بہترین ذریعہ ہوتا ہے اگر وہ خود ان معلومات سے آگاہ نہیں تو پھر کیا ہو گا؟ جہاں تک میں سمجھتا ہوں کہ ہمیں اپنی صحافت میں موسمیاتی تبدیلیوں پر بھی اب لکھنے کی ضرورت ہے۔ کیوں کہ اب ہمارے پاس وقت نہیں۔انہوں نے مذید کہا کہ ہمیں لوگوں تک یہ بات پہنچانی ہے کہ ہم فضائی اور موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے تباہی کے دہانے پر کھڑے ہیں۔ اور اس پر ہمیں ہر طرح کی تحریر لکھنی ہو گی۔ کالم لکھیں، بلاگ لکھیں، رپورٹ بنائے۔یا ڈیٹا اینلائز کریں۔ مگر کچھ نہ کچھ ضرور کریں تاکہ حکومت اور متعلقہ ادارے اس پر بروقت کام شروع کر سکیں۔آخر میں شرکاء نے کراچی پریس کلب اور اسکلز کمیٹی کا شکریہ ادا کیا جس نے ایک بہترین موضوع پر ایک بہترین ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ورکشاپ کے آخر میں ممبر گورننگ باڈی خلیل ناصر نے مہمان خصوصی و ٹرینر یاسر حسین کو پریس کلب کی جانب سے خصوصی و ثقافتی اجرک کا تحفہ اور پریس کلب کے لوگو کا یادگاری شیلڈ پیش کیا ۔ ورکشاپ کے آخر میں ممبر گورننگ باڈی لیاقت مغل ‛ خلیل ناصر اور ثاقب صغیر نے مہمان خصوصی کے عمراہ شرکاء کو سرٹیفکیٹس پیش کیئے ۔

ارشدشریف تصاویر لیک، پیمرا سے رجوع کرنے کا فیصلہ۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں