F block core committe ka taraqqiyati kamo keliye izhaar e tashkeer

پریس کلب میں چلڈرن میلہ سجایاگیا۔۔

لاہور پریس کلب کی گورننگ باڈی نے ممبران کی فیملیز کے لئے چاچا رفیق میر پارک ، لاہورپریس کلب میںفیملی چلڈرن میلے کا انعقاد کیا ۔ فیملی چلڈرن میلے میں ممبرگورننگ باڈی عمران شیخ ، رانا شہزاد اور اعجاز مرزا سمیت صحافیوں کے بچوں اور اہلخانہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔فیملی چلڈرن میلے میں بچوں کے لیے جمپنگ کاسل اور میجک شو پیش کیا گیا۔ میلے میں پپٹ شو نے حاضرین کے دل موہ لیے جس میں بچوں کو معاشرتی مسائل کے حوالے سے تربیت بھی دی گئی۔ میلے میں بچوں کے درمیان نعت خوانی کے مقابلے،تقریری مقابلے اور شعر و شاعری کے مقابلے کروائے گئے اور بچوں کی دلچسپی کے مدنظر ان کے درمیان پینٹنگز کے مقابلے بھی کروائے گئے اور مقابلوں میں حصہ لینے والے بچوں میں مختلف تحائف بھی تقسیم کیے گئے۔ فیملی چلڈرن میلے میں شرکت کرنے والے تمام بچوں اور فیملیز کوکاٹن کینڈی پیش کی گئی اور دوپہر کے کھانے میں لاہور شہر کا روائتی کھانا پٹھورے چنے سے ان کی تواضع کی گئی ۔ فیملی چلڈرن میلے کے انعقاد میں ادارہ تعلیم وآگاہی اور گودتنظیم نے بھرپور تعاون کیا ۔ لاہورپریس کلب کے صدر ارشد انصاری سیکرٹری زاہد عابد نے اس موقع پر کہاکہ لاہورپریس کلب ایک فیملی پریس کلب ہے جہاں ممبران اور ان کی فیملیز کی فلاح و بہبود کے لئے پروگرامز منعقد کئے جاتے ہیں تاکہ وہ زیادہ سے زیادہ مستفید ہوسکیں اور آج کا پروگرام بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے ۔ انھوں نے چلڈرن میلے کے انعقاد میںتعاون کرنے پر ادارہ تعلیم و آگاہی اور گود تنظیم سمیت کونسل ممبران مدثر خان، عامرسہیل ، مبشر حسن، عدنان لودھی اورتنویراحمد کا شکریہ ادا کیا جبکہ ممبر گورننگ باڈی راناشہزاد کی کاوش کو سراہا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں