پیسے نہ ہونے اور بجلی کے بل وقت پر ادا نہ ہونے کے باعث نواب شاہ پریس کلب کی بجلی کاٹ دی گئی۔۔پپو کا کہنا ہے کہ ۔۔ نوابشاہ پریس کلب کے دو بجلی کے میٹرز پر 20 لاکھ کے قریب واجبات ہیں جس کے خلاف حیسکو نے کارروائی کرتے ہوئے بجلی کاٹ دی۔۔پپو نے سوال اٹھایا ہے کہ نوابشاہ پریس کلب کو سالانہ ایک کروڑ گرانٹ بھی ملتی ہیں وہ کہاں خرچ ہورہے ہیں پریس کلب کے ارکان کو بتایا جائے۔۔جبکہ نوابشاہ کے صحافیوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر مہم چلائی جارہی ہے کہ نوابشاہ پریس کلب کے صدر ذوالفقار خاصخیلی جوکہ اسکول ٹیچر اور سندھ ٹی وی نیوز کا بیورو چیف ہے اسکی ایک ویڈیو بھی وائرل کی گئی ہے جو صوبائی وزیر اسماعیل رائو سے بجلی کاٹنے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کررہے ہیں۔
Facebook Comments