لاہور پریس کلب کی تاریخ میں پہلی بار ممبرکے ساتھ اسکے مہمان کا داخلہ بند کردیا گیا ہے۔ پریس کلب کے ارکان کا کہنا ہے کہ اپنی مرضی کے غیر متعلقہ افراد کو داخلے کی اجازت ہے مگر ممبر کی فیملی آسکتی ہے اور نہ ہی ان کے کسی مہمان کو اجازت دی جاتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ۔۔ خاص غیر متعلقہ افراد کی محفلیں جمتی ہیں۔ ڈیلنگز ہو رہی ہیں، جوڑ توڑ کیا جا رہا ہے مگر ممبر کا مہمان ممبر کے ہمراہ کلب نہیں آسکتا؟ نان ممبرز کے داخلے پر کلب میں پابندی ہونی چاہئے مگر ممبران کی موجودگی میں انکے مہمانوں کے داخلے پر پابندی سمجھ سے بالا ہے ؟ انہوں نے سوال کیا ہے کہ ۔۔آخرکار کلب کو آمریت کا اڈا بنانے کے پیچھے کیا مقاصد کار فرما ہیں؟

Facebook Comments