karachi press club ka azadi convention

پریس کلب میں ارکان کے مرحومین کیلئے دعائیہ تقریب۔۔

کراچی پریس کلب میں بدھ کو روزنامہ امت کے مدیر اعلی رفیق فغان،  سابق صدر کراچی پریس کلب صلاح الدین حیدر، سینئر فوٹو جرنلسٹ سعید اقبال، روزنامہ جسارت کے سینئر رپورٹر عبدالصمد تاجی،سینئر ممبرز پریس کلب شین فرخ،منزہ انعام ،ابراہیم ویانی،امت اخبار کے سابق چیف رپورٹر زاہد رانا کی والدہ ،سینئر ممبر اقتدار انور کی والدہ پریس کلب کے سابق سیکریٹری خورشید عباسی کی خوش دامن ،روزنامہ ڈان کے کورٹ رپورٹر اسحاق تنولی کی خوش دامن،روزنامہ دنیا فورم ایڈیٹر مصطفی حبیب کے سسر ،سینئر فوٹوگرافر محمد مہدی اور اکرام مہدی کی ہمشیرہ اور سینئرصحافی شارق حسین کی والدہ ،ممبر کراچی پریس کلب عدیل مصطفی اور ممبر پریس کلب سہیل جمالی کے سسرسمیت دیگر مرحومین کے لیے دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا ،جس میں صدر کراچی پریس کلب فاضل جمیلی ،سیکرٹری محمد رضوان بھٹی ،جوائنٹ سیکرٹری ثاقب صغیر ،نائب صدر شازیہ حسن ،خازن وحید راجپر ،گورننگ باڈی کے رکن عبدالوسیع قریشی ،کے یو جے (دستور)کے صدر راشد عزیز ،سیکرٹری موسیٰ کلیم ،جوائنٹ سیکرٹری نبیل اختر ،شمس کیریو ، کراچی پریس کلب کے سابق صدر امتیاز خان فاران ،سابق سیکرٹریزکراچی پریس کلب مقصود یوسفی ،عامر لطیف،روزنامہ امت کے گروپ ایڈیٹر سجاد عباسی، عابد حسین ،سینیر ممبر نصراللہ چوہدری، فداعباسی، رفیق افغان مرحوم کے بھائی ناصر افغان ،رفیق افغان کے صاحب زادے علی اسد افغان ،مرحومین کے عزیزواقارب اور پریس کلب کے ممبران سمیت صحافیوں نے بڑی تعدادد میں شرکت کی ۔شرکاء نے اس موقع پر مرحومین کے اہل خانہ خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں