لاہور پریس کلب میں ڈاکٹرعیسی لیبارٹری اینڈ ڈائیگناسٹک سنٹرکے تعاون سے ممبران اور ان کے اہلخانہ کے لئے کل فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جائیگا ۔ کمشنرلاہور کیپٹن ( ر ) عثمان،لاہورکے میئرکرنل ( ر ) مبشر اورچیئرپرسن وومن ایمپاورمنٹ و چیئرپرسن چیف منسٹر ٹاسک فورس پنجاب تنزیلہ عمران خان مہمانان گرامی ہوں گے۔ میڈیکل کیمپ دن11سے 4بجے سہ پہر نثارعثمانی آڈیٹوریم لاہور پریس کلب میں ہوگا۔میڈیکل کیمپ میں شوگر، کولیسٹرول ، ہڈیوں کے امراض اورجلدی امراض کے سپیشلسٹ ڈاکٹرزشرکت کریں گے۔

Facebook Comments