کراچی پریس کلب کے اشتراک سے انشورنس کلیمز کے حُصول میں عوام کو درپیش مسائل کے فوری حل اور اس حوالے سے وفاقی انشورنس محتسب کے ادارے کی اہمیت اجاگر کرنے کے لئےکراچی پریس کلب میں وفاقی انشورنس محتسب کے تحت ایک روزہ آگہی کیمپ کا انعقاد جمعرات 4مئی کو صبح نو بجے سے شام 5بجے تک نجیب ٹیرس میں کیا جاے گا ۔کیمپ کے دوران اراکین کراچی پریس کلب اور ان کی فیملیز کے لئے ایک خصوصی میڈیا ڈیسک کے قیام کا بھی اعلان کیا گیا ہے ،یہ ڈیسک صحافیوں کو لائف اور جنرل انشورنس کلیمز کی ہُگامی بنیادوں پر ادائیگی کا ضامن ہوگا۔اس موقع پر وفاقی انشورنس محتسب ڈاکٹر خاور جمیل اورادارے کے ڈی جی مبشر نعیم صدیقی دوپہر تین بجے میڈیا کو اپنی سالانہ کارکردگی اور کیمپ کی اہمیت سے آگاہ کریں گے۔
Facebook Comments