press club ko welfare club bnaenge | Journalist panel

پریس کلب کو ویلفیئر کلب بنائیں گے، جرنلٹس پینل۔۔

کراچی پریس کلب کو واگذار کروا کے اسے اسکی کھوئی ہوئی شناخت صحافی اور صحافت واپس دلوائیں گے کلب کو بلا تفریق و امتیاز تمام صحافیوں کے لئیے ویلفئیر کلب بنائیں گے۔۔اس بات کا عزم جمعہ کو کراچی پریس کلب میں غیر سیاسی غیر جماعتی صرف صحافتی جرنلسٹ پینل کی تیسری  بیٹھک میں کیا گیا بیٹھک 2 گھنٹے جاری رہی جس میں ثروت جبیں روبینہ یاسمین پی پی آئی کے سابق بیورو چیف سینئر صحافی نصیر اعجاز سینئر صحافی مختار شاہ ڈآکٹر عبدالجبار خان سید نعمت اللہ بخاری قاضی سمیع اللہ حنیف عابد زبیر ابراہیم عامر شیخ علی شیر عرف منصور کھوکھر آغا کرم شاہ جاوید صدیقی مختار بھائی جی صلاح الدین صلو جاوید رشید محمد علی لیاقت عباسی نصیر تنولی دانش علی قریشی اور دیگر نے شرکت کی۔۔سابق جوائنٹ سیکرٹری کراچی پریس کلب محمد عارف خان نے جرنلسٹ پینل کے حوالے سے اب تک کی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ کراچی پریس  کلب کے تمام اسٹیک ہولڈرز سے ابتدائی بات چیت میں اس بات پر اتفاق ہوا ہے کہ کے پی سی کی کھوئی ہوئی شناخت واپس دلوانے اور اسے صحافیوں کا ویلفیئر کلب بنانے کے لئیے ضروری ہے کہ متحد ہوکر صحافیوں کا ایک نمائندہ  پینل بنایا جائے جو کراچی پریس کلب کے آمدہ الیکشن میں حصہ لے انہوں نے بتایا کہ اسٹیک ہولڈرز کے درمیان بات چیت کا سلسلہ جاری ہے جس کے جلد مثبت نتائج آنے کا قوی امکان ہے۔۔بیٹھک کے شرکاء نے تجاویز دیتے ہوئے کہا کہ کراچی پریس کلب ایک بین الاقوامی شہرت یافتہ کلب ہے جس پر ایک اسلامی سیاسی جماعت کا لیبل لگنے کی وجہ سے اسکی ساکھ متاثر ہو رہی ہے۔۔شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ تمام صحافی کراچی پریس کلب کی ساکھ کو بحال کروانے اور اسے واگذار کروانے کے لئیے آگے بڑھیں اور جرنلسٹ پینل کا ساتھ دیں۔۔جرنلسٹ پینل کے شرکاء نے اس بات پر تشویش اور افسوس کا اظہار کیا کہ کراچی پریس کلب کے ممبرز کے نام پر ایجوکیشن فنڈ اور ہیلتھ کارڈ جیسی سہولتیں آرہی ہیں لیکن ان سہولتوں سے صرف من پسند کلب ممبرز کو نوازا جا رہا ہے باقی ممبرز کو تو ان سہولیات کی بھنک تک نہیں پڑنے دی جا رہی ہے اور انہیں ان سہولیات سے بے خبر رکھا جا رہا ہے۔۔جرنلسٹ پینل بیٹھک کے شرکاء کے مشورے سے قاضی سمیع اللہ کی سربراہی میں منشور کمیٹی بنائی گئی جس کے ممبران میں دانش علی قریشی اور لیاقت عباسی شامل ہیں یہ کمٹی کلب ممبرز کی ویلفیئر کی بنیاد پر منشور تیار کرے گی۔۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں