معروف شاعر پروفیسر مشتاق مہر کی کتاب”اسین منصور جا نعرہ”کی تقریب رونمائی بدھ کو کراچی پریس کلب میں منعقد ہوئی ،جس میں نامور صحافی محمود شام ، کراچی پریس کلب کے سیکریٹری شعیب خان، کے ایس ناک پال،سینئرصحافی یونس مہر، اشفاق میمن، شیر مہران،جاویدمہر اور دیگر نے شرکت کی ۔اس موقع پر شاعر مشتاق مہر کی لکھی گئی نعت شریف اور دیگر نظمیں پڑھی گئیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ کتاب جامع ہے جس میں مزاحمت، انقلاب اور محبت کا درس ملتا ہے۔مشتاق مہر کی کتاب میں زندگی کے مختلف شعبوں کے رنگوں کو سمیٹا گیا ہے ۔نوجوان طبقے کے لئے ان کی شاعری امید کی ایک نئی کرن ہے ۔کراچی پریس کلب کے سیکرٹری شعیب احمد نے کہا کہ ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے کہ اس پروگرام کو کراچی پریس کلب میں منعقد کیا گیا۔کتاب علم کا دریا ہے اور ہماری خواہش ہوتی ہے کہ اس طرح کے پروگرام منعقد کیے جائیں ۔کراچی پریس کلب نے ہمیشہ ادیبوں اورمصنفوںکی حوصلہ افزائی کی ہے۔انہوںنے کہا کہ اس پروگرام میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے ماہرین موجود ہے جن کو ہم خوش آمدید کہتے ہیں ۔کتاب ظلم کے خلاف مزاحمت محبت اور مظلوموں کی آواز ہے۔اس کتاب کو کراچی پریس کلب کی لائبریری کا حصہ بنایا جائے گا تاکہ صحافی حضرات اس سے مستنفید ہوسکیں۔پروگرا م کے آخر میں مہمانوں کو اجرک کا تحفہ پیش کیا گیا ۔